خاص خبریںہندوستان

کانگریس ہی سب کو ساتھ لے کر چل سکتی ہے : احمد پٹیل سے ڈاکٹر ہاشمی کی ملاقات

نئی دہلی:10/جنوری (بی این ایس)
کانگریس پارٹی کے سینئرلیڈر ڈاکٹر ایاز ہاشمی نے کانگریس پارٹی کے قدآور رہنما ، راجیہ سبھا کے رکن اور خزانچی احمد پٹیل سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر ہاشمی نے احمد پٹیل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح سے احمد پٹیل لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کام کرتے ہیں اور مسلسل لوگوں سے ملتے رہتے ہیں اس سے کارکنان کو کافی خوشی ہوتی ہے اور اعلیٰ قیادت تک وہ ان کی بات بہ آسانی پہونچا سکتے ہیں۔ ڈاکٹر ہاشمی نے کہاکہ ملاقات کافی بہتر اور خوشگوار رہی ۔ انہوںنے میڈیا کو جاری بیان میں کہاکہ احمد پٹیل جیسے رہنما ء کانگریس پارٹی کے لئے ایک اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن حالات میں احمد پٹیل نے راجیہ سبھا پہنچ کر مخالفین کو منہ توڑ جواب دیا ہے، وہ اپنے آپ میں جمہوریت کے عظیم ہونے کی ایک بڑی مثال ہے اور وہ یہ ثابت کرتا ہے کہ امت شاہ سے بڑی اور بہتر حکمت عملی احمد پٹیل کی ہے۔
ڈاکٹر ہاشمی نے کہا کہ جس طرح سے کانگریس پارٹی نے راہل گاندھی جی کی قیادت میں 3 ریاستوں میں فتح حاصل کی ہے اور جس طرح سے رافیل کی بدعنوانی کو راہل گاندھی دنیا کے سامنے لائے ہیں وہ یہ بتاتا ہے کہ اب مودی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے اور اس کے چل چلائو کا وقت قریب ہے ۔ ڈاکٹر ہاشمی نے کہا کہ بی جے پی پوری طرح سے بدعنوانیوں میں ملوث ہے ۔ للت مودی سے لے کر مالیا تک ایک کے بعد ایک گھوٹالہ سامنے آرہا ہے جو بی جے پی کی پالیسی کو ظاہر کرتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح سے میڈیا میں گزشتہ چند ماہ سے یہ خبر آ رہی ہے کہ کسانوں کا انشورنس رافیل سے بھی بڑا گھوٹالہ ہے وہ یہ بتاتا ہے کہ حکومت نے کس طرح سے چند سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچانے کے لئے غریبوں کو سڑک پر لا دیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 1 سال میں ایک کروڑ سے زیادہ روزگار ختم ہوگیا اور یہ حکومت ملازمتوں میں ریزرویشن دے کر اب اعلیٰ ذاتوں کو جھنجھنا دے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب لوگ مودی اور امت شاہ کے چھلاوے میں نہ آکر اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں اور ایک ایک کر کے بی جے پی کے گھوٹالوں سے جیسے ہی پردہ اٹھے گا مودی حکومت کا چہرہ اور مکمل طورسے دنیا کے سامنے آ جائے گا کہ یہ حکومت کس طرح غریب آدمی کی جیب پر ڈاکہ ڈال رہی ہے اور وہ کچھ سرمایہ داروں کی جیب کو بھرنے کا کام کررہی ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس پارٹی ملک کی سب سے بڑی پارٹی ہو گی اور راہل گاندھی ملک کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے۔

Tags

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker