مسلم دنیا

اسماعیل ھنیہ کا دورہ روس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

11/جنوری(بی این ایس)
اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کا روس سمیت دوسرے ملکوں کا دورہ ملتوی ہوگیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے بتایا کہ روسی وزارت خارجہ نے پیغام دیا ہے کہ اسماعیل ھنیہ ماسکو کے دورے میں کچھ وقت کی تاخیر کریں اور کچھ وقفے کےبعد وہ اپنا دورہ مکمل کریں۔
ابو مرزوق نے “ٹوئٹر” پر پوسٹ ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے روس کے مشرق وسطیٰ کے لیے امن مندوب میخائل بوگدانوف اور روس کے نائب وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی ہے۔ دونوں رہ نمائوں کے درمیان فلسطین کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
حماس رہ نما نے کہا کہ روسی حکام نے انہیں یقین دلایا کہ فلسطین کے حوالے سے ماسکو اپنے دیرینہ اور اصولی موقف پر قائم ہے۔
ابو مرزوق کا کہنا تھا کہ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ کا دورہ روس جلد ہوگا۔حماس اور روس دونوں اس دورے کو جلد مکمل کرنا چاہتےہیں۔

Tags

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker