مسلم دنیا

صہیونی حکام کا رام اللہ میں 139 دونم فلسطینی اراضی پر قبضے کا منصوبہ

رام اللہ :11/جنوری (بی این ایس)
قابض صہیونی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں 139 فلسطینی اراضی پر غاصبانہ قبضے کا منصوبہ بنایا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القدس میں لینڈ ریسرچ سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا ہےکہ اسرائیلی وزارت مالیات نے غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں دیر دبوان کے مقام پر فلسطینی اراضی پرقبضے کے لیے حکام کو اجازت دے دی ہے۔
لینڈ سینٹر کے مطابق صہیونی حکام نے دیر دبوان میں حوض نمبر 32 اور 33 کی اراضی پر قبضے کا حتمی منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔
اس اراضی کی توسیع کے بعد اسے “مزبیہ دانی” اور “معالیہ مخماس” کالونیوں میں توسیع کی جائے گی۔

Tags

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker