ہندوستان

گلبرگہ مہانگر پالیکے انتخابات : پہلی فہرست میں ایس ڈ ی پی آئی کے 3امیدواروں کے ناموں کا اعلان

گلبرگہ :11/جنوری( بی این ایس )
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے گلبرگہ مہانگر پالیکے انتخابات کیلئے پہلی فہرست میں 3امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ جس کے تحت وارڈ نمبر 3(ملت نگر ، بلند پرواز کالونی )سے سید دستگیر ، وارڈ نمبر 17(محبوب نگر ،رام جی نگر )سے شیخ اعجاز علی اور وارڈ نمبر 26(قلعہ، لال گری) سے محمد شمس الدین گلبرگہ کارپوریٹر وارڈس کے پارٹی امیدوار ہونگے۔ قبل ازیں ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر الیاس محمد تمبے کی صدارت اور ریاستی جنرل سکریٹری عبدالحنان ، ریاستی سکریٹری افسر کوڈلی پیٹ کی موجودگی میں گلبرگہ پارٹی دفتر میں ہوئی میٹنگ میں گلبرگہ سٹی کمیٹی ، ضلعی کمیٹی ، وارڈ کمیٹی، پارٹی اراکین ، ممبران اور حامیان سے امیدواروں کے تعلق سے چرچا کیا گیا اور ضلعی ورکنگ کمیٹی میٹنگ کے بعد منعقد ایک پریس کانفرنس میں ضلعی صدر محمد محسن نے مذکورہ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ۔اس موقع پر ریاستی سکریٹری افسر کوڈلی پیٹ نے بتایا کہ حال ہی میں پہلے مرحلے میں جو اربن لوکل باڈی انتخابات ہوئے تھے اس میں ایس ڈی پی آئی نے 85سیٹوں پر امیدوار میدان میں اتارے تھے ۔ جن میں 17امیدوار وں نے کامیابی حاصل کی اور 25امیدوار معمولی ووٹوں کے فرق سے دوسرے مقام پر آئے ہیں۔ 17امیدواروں میں الال سی ایم سی میں 6،کونسلرس، چامراج نگر سی ایم سی میں 6کونسلرس ، بنٹوال سی ایم سی میں 4کونسلرس اور شیموگہ کارپوریشن میں 1کارپوریٹر امیدوار جیت کر عوام کی نمائندگی کررہے ہیں۔ اس سے پہلے گرام پنچایت انتخابات میں 74سیٹوں میں ایس ڈی پی آئی امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ ایس ڈی پی آئی کے کام کرنے کا طریقہ منفرد ہے۔ ہم انتخابات کے بعد ہی نہیں انتخابات سے قبل بھی عوام کی خدمت کرتے ہیں۔ افسر کوڈلی پیٹ نے گلبرگہ کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کی بے لوث خدمت اور عوامی مسائل پر بر وقت آواز اٹھانے والے ایس ڈی پی آئی امیدواروں کو منتخب کرکے گلبرگہ کارپوریشن میں بھیجیں۔ اس پریس کانفرنس کے دوران ریاستی ورکنگ کمیٹی رکن عبد الرحیم پٹیل اور ضلعی سکریٹری سید علیم الہی موجود رہے۔

Tags

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker