ہندوستان

بھرواڑہ بازار کے گپتا الیکٹرنکس شوروم میں 10 لاکھ سے زائد کی چوری

دکانداروں میں دہشت، پولس تحقیقات میں
دربھنگہ۔۱۲؍جنوری: (رفیع ساگر) سنگھواڑہ تھانہ علاقہ کے جالے ۔بیٹھولی اسٹیٹ ہائیوے 97 پر بھرواڑہ مین مارکیٹ میں واقع گپتا الیکٹرانکس کے شوروم کا شٹر توڑ کر نقد سمیت 10 لاکھ کے الیکٹرنکس سامان کی چوری کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔واقعہ کو نامعلوم چوروں نے جمعہ کی رات کو انجام دیا ہے۔سنسنی خیز چوری کی واردات سے بازار کے دکانداروں نے انتظامی افسران سے نائٹ گشتی اور پولیس تحفظ کی مانگ رکھی ہے۔اس سے قبل پنکج جوئیلری میں چوری کی ناکام کوشش ہوئی تھی جبکہ شیام چوک پولیس چوکی کے پاس ہی بنک آف انڈیا میں چوری کی کوشش کے ساتھ ہی نصف درجن دکانوں میں چوری کی واردات سامنے آچکی ہے۔سورن کار یونین کے صدر شنبھو ٹھاکر نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صدر ایس ڈی پی او انوج کمار سے بازاروں میں مستقل گشتی کی مانگ کی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گپتا الیکٹرنکس کا شٹر توڑ کر چور اندر داخل ہوئے اور دکان سے 93 ہزار 4 سو کیش سمیت 9 لاکھ سے زائد کے سیمسنگ ،ویبھو ،اوپو،نوکیا اور ایم آئی جیسی برانڈ کی قیمتی موبائل، لیپ ٹاپ، کیمرے، ایل ای ڈی ،آرٹیفیشیل جوئیلری کے علاوہ دیگر قیمتی سامانوں کی چوری کر لی ۔شاطر چور نے شٹر کو توڑنے کے بعد پلائی سے ڈھک دیا تھا تاکہ کسی کو کوئی شک نہ ہو اور آسانی سے مین سڑک کی دکان میں سنسنی خیز چوری کی واردات انجام دیکر فرار بھی ہوگئے۔ہفتہ کی صبح جب دکان مالک امت کمار دوکان پہ پہنچے تو وہاں کا نظارہ دیکھ کر بدحواس رہ گئے۔اور مقامی دکاندار بھی وہاں پہنچ گئے۔شٹر توٹا ہوا پایا اور اندر میں سامان بکھڑے ہوئے اور غائب پائے۔ واقعہ کی اطلاع پر کمتول سرکل انسپکٹر امیش چندر تیواری، سنگھواڑہ ھانہ صدر ستیہ پرکاش جھا اور سرپنچ نمائندہ نند کشور ساہ چوری کے مقام پر پہنچے اور دکان کا جائزہ لیا۔ پولیس شوروم کے ارد گرد کے دوکان کا سی سی ٹی وی فوٹیج بھی کھنگال رہی ہے۔یہاں گپتا شو میں لگے نصف درجن سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمرے بند تھے ۔دکاندار نے بتایا کہ شارٹ سرکٹ کے خوف سے رات کے وقت دکان بند کرنے کے لئے سیکورٹی کے نقطہ نظر سے بجلی کے تمام آلات کو بند کر دیا جاتا ہے۔ایل ای ڈی ٹی وی، اسمارٹ فون، لیپ ٹاپ، کیمرے تقریبا نو لاکھ روپے کا اور 93 ہزار 4 روپے نقد کی چوری ہونے کی درخواست سنگھواڑہ تھانہ کو دیتے ہوئے نامعلوم چوروں کو ملزم بنایا ہے۔ تھانہ انچارج ستیہ پرکاش جھا نے بتایا کہ دکان اور آس پاس کے دکانوں کا سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھا جا رہا ہے انہوں نے بہت جلد معاملے کے انکشاف ہونے کادعوی کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker