ہندوستان

سہ سطحی پنچایت کو مضبوط بنانے کا اہم ذریعہ ہے آرٹی پی ایس: فراز فاطمی

پنچایت سرکار بھون وائی فائی اور جدید تکنیک سے لیس ہوگی : ڈائریکٹر وسیم احمد
دربھنگہ۔۱۲؍جنوری: (رفیع ساگر) سمری پنچایت بھون میں اضافی آرٹی پی ایس کاونٹر کا افتتاح ہفتہ کو شمع روشن کر کیا گیا۔اس موقع پر ممبر اسمبلی ڈاکٹر فراز فاطمی نے کہا کہ عوامی فلاحی اسکیموں کا فائدہ دیہی سطح پر تمام طبقے کو مل سکے اس پر ترجیحی بنیاد پرحکومت کام کر رہی ہے۔یہ گاوں کی ترقی اور بدعنوانی کی روک تھام کے لئے اہم کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ اضافی آرٹی پی ایس کاونٹر کے کھل جانے سے سرکاری منصوبوں میں شفافیت آئے گی اور عوام کو سہولت ملے گی۔مسٹر فراز فاطمی نے کہا کہ اب مقامی لوگوں کو آمدنی، رہائشی، ذاتی، زمین داخل خارج، لوک شکایت سمیت دیگر کاموں کے لئے بلاک کا چکر نہیں لگانا پڑے گا بلکہ اب ساری آن لائن سہولیات یہاں آسانی کے ساتھ دستیاب ہوگی۔ ڈی آر ڈی اے کے ڈائریکٹر کم ضلع اقلیتی بہبود افسر وسیم احمد نے کہا کہ اس پنچایت سرکار بھون میں آرٹی پی ایس کاونٹر کے کھل جانے سے لوگوں کو سرکاری منصوبوں کا فائدہ اٹھانے میں آرہی مشکلات سے نجات ملے گی اور اب آن لائن کاموں کے لئے بلاک نہیں جانا پڑے گا۔ضلع پریشد ممبر اوم پرکاش ٹھاکر نے کہا کہ سرکاری اسکیموں کا فائدہ پنچایت کے لوگ اٹھائیں انہیں ہر مکن مدد دی جائے گی۔ سنگھواڑہ پرمکھ آرتی دیوی نے کہا کہ گاؤں میں ترقی و انصاف کے راستے ہموار کرکے پنچایتی راج نظام کو مضبوط کیا جا سکتا ہے۔ نائب پرمکھ ساجد مظفر نے کہا کہ آرٹی پی ایس کاونٹر پر لوگوں کو کسی طرح کی دشواری نہ ہو اس کے لئے عوامی نمائندوں کوحرکت میں رہنا پڑے گا۔ تقریب کی صدارت کر رہے مکھای وشوناتھ پاسوان نے کہاکہ لوگوں کو عوامی فلاح اسکیموں کا فائدہ زیادہ سے زیادہ دلوا کر پنچایت کو مثالی پنچایت بنانے کے لئے وہ پرعزم ہیں۔اس موقع پر پنچایت سکریٹری نظام الدین انصاری نے بھی اپنی تقریر میں حکومت کے منصوبوں سے لوگوں کو واقف کرایا اور کہا کہ کبیر انتیشٹھی منصوبہ کی رقم لینے کے لئے بھی اسی کاونٹر پر درخواست دے سکتے ہیں۔ پنچایت سمیتی رکن گوپال سنگھ کی نظامت میں منعقد پروگرام میں جے ڈی یو پنچایتی راج نائب صدر امجد عباس نے وزیر اعلی نتیش کمار کے 7 عزائم منصوبہ پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور اسے پنچایت کی ہمہ ہجہت ترقی کے لئے حکومت کا اہم منصوبہ بتایا۔ نائب مکھیاستو ٹھاکر ،ڈی پی ایم پرکاش رنجن، پی او سنجیو کمار، تھانہ صدر پنکج کمار جھا، جونیئر انجینئر وشندیو رام، روبھوش پرساد، مکھیا ممتا چودھری، لال پاسوان، محبوب عالم، مہیش مہتو، اجے پاسوان، تمنا انصاری پیکس صدر کاری یادو، راہل رنجن، متھلیش ٹھاکر، سہیل انصاری، پی آر ایس سشیل کمار رائے سمیت دیگر عوامی نمائندوں و سرکاری ملازمین نے خطاب کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker