ہندوستان

نین تارا سہگل معاملے میں دوسرے دن بھی احتجاج

سنگیت کے پروگرام میں فنکاروں نے کالا فیتہ باندھ کر احتجاج کیا
ایوت محل۔۱۲؍ جنوری: ایوت محل میں منعقدہ ۹۲ ویں اکھل بھارتیہ مراٹھی ساہتیہ سمیلن کا آغاز گزشتہ روز ہوا۔ سمیلن کے پہلے ہی دن ہال کے اندر کچھ خواتین نین تارا سہگل کا مکھوٹا پہن کر احتجاج کیا تھا۔ آج دوسرے دن سنگیت کا پروگرام تھا، اسٹیج پر پروگرام پیش کرنے والے فنکاروں نے نین تارا سہگل کی حمایت میں منتظمین کے خلاف ہاتھوں پر کالے فیتے باندھ کر احتجاج کیا۔ بتادیں کہ اس پروگرام کے افتتاح کےلیے تین تارا سہگل کو دعوت نامہ دیاگیا تھا جسے بعد میں واپس لے لیا گیا۔ سنگیت پروگرام کے فنکاروں اکشے باٹوے، گوری دیشپانڈے، اپرناکیلکر، ڈاکٹر وندنا بوکیلے، کلکرنی جب اسٹیج پر آئے تو اپنے بازوئوں پر کالے فیتے باندھے ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker