ہندوستان

وسئی میں ۷۰؍سالہ بزرگ کا پیٹ پیٹ کر قتل،۸؍ گرفتار

ممبئی ۱۲؍جنوری ( سعدیہ مرچنٹ) ممبئی سے قریب وسئی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے ۔چوری کی شکایت کے بعد ۹؍ افراد نے ایک بزرگ شخص کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے ۸؍افراد کو گرفتار کر لیا ہے ـ موصولہ اطلاعات کے مطابق پالھگر وسئی علاقے میں ۹؍لوگوں نے 70/ سالہ بزرگ کی بے رحمی سے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔ـ ایسا بتایا جا رہا ہے کہ بزرگ نے ان لوگوں کے خلاف چوری کی شکایت درج کروائی تھی ـ ضلع گرامین پولیس کے افسر کا کہنا ہے کہ واقعہ کے تعلق سے پولیس نے اب تک آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا ہے ـ پولیس نے بتایا کہ حملے کے بعد متاثرہ بزرگ کو زخمی حالت میں قریب کے سپتال لے جایا گیا جہاں دوران علاج ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا ـ مرنے والے بزرگ کا نام رام چندر راوت بتایا جا رہا ہے ـ پولیس کے مطابق ملزمین بزرگ رام چندر کے گھر آئے اور سوال کیا کہ انہوں نے کبوتر چوری کئے جانے کے خلاف پولیس میں معاملہ درج کیوں کروایا اور اس کے بعد گروپ میں سے ایک.نوجوان.نے ام چندر کا گلا دبایا اور باقی لوگوں نے انہیں بری طرح زد وکوب کرنا شروع کر دیا ـ رام چندر نے سبھی ملزمین کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی تھی. وسئی پولیس نے سبھی ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات کے تحت معاملہ درج کر لیا ہے ـ ایک مفرور ملزم کی تلاش جاری ہے ـ بزرگ کی موت کے بعد علاقے میں ڈر وخوف کا ماحول بنا ہوا ہے ـ پولیس کی مزید تحقیقات جاری ہےـ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker