ہندوستان

خسرہ روبیلا امراض کی روک تھام میڈیا کے تعاون کے بغیر ناممکن ڈی ایم

سیتامڑھی :13/جنوری(بی این ایس)
خسرہ وروبیلا امراض اس وقت ملک میں سب سے زیادہ بھیانک رخ اختیار کر لیا ہےخسرہ انتہائ تکلیف دہ مرض ہےجو وائرس سے پھیلتا ہےجسکی وجہ سے بچے کی اموات بھی ہوجاتی ہےوہیں اس سے بچے جسمانی طور پر معذور بھی ہوجاتے ہیںان خیالات کا اظہار کلکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایم ڈاکٹر رنجیت کمار سنگھ نے کیا انہوں نے کہا کہ خسرہ روبیلا کے مہلک امراض کی صد فیصد روک تھام میں میڈیا کے تعاون کی سخت ضرورت ہےانہوں نے کہا کہ روبیلا متعدی بیماری ہےاگر حمل کی حالت میں ماں کو ہوگیا تو یہ بچے تک میں سرایت کرجاتا ہےجواس کی صحت کے لئے انتہائ مضر ثابت ہو سکتا ہےان دونوں بیماریوں کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے سرکار نے عالمی صحت تنظیم WHOکی نگرانی میں ٹیکہ کاری مہم چلانے کافیصلہ کیا ہےنوماہ سے پندرہ سال کے سبھی بچوں کو 15جنوری سے یہ ٹیکہ لگایا جانا ہےضلع کے تمام سرکاری اسکول مدراس آنگن باری مرکزپر یہ ٹیکہ لگایاجائےگااس کام کے لئے متعین مدرسہ , مکتب ,اسکول کمیونٹی سنٹرآنگن باری اور سرکاری صحت کے مراکز تک نو ماہ سے پندرہ سال کے بچے تک کو لے جاکر ٹیکہ لگوائیںاگر پہلے ٹیکہ لگ چکا ہے پھر بھی دوبارہ لگوایاجائے یہ ٹیکہ ہر اعتبار سے محفوظ ہےاس کا کوئ سائد افیکٹ نہیں ہےٹیکہ کاکام تربیت یافتہ کارکن انجام دینگے اس لئے پورے اطمینان کے ساتھ اس مہم میں اپنی حصہ داری کو یقینی بنائے اور بچوں کو اس مہلک مرض سے نجات کے لئے اپنا ہرممکن تعاون پیش کریں تاکہ سیتامڑھی ضلع کو خسرہ اور روبیلاجیسے مہلک مرض سے نجات دلایاجاسکےاور یہ تبھی ممکن ہوسکتا ہے جب سبھی لوگ اس کی روک تھام کیلئے آگے قدم بڑھائینگے , سول سرجن ڈاکٹر انیل کمار سریوا ستو نے کہا کہ اس مہم کو کامیبابی سے ہمکنار کرنے کے لئے سبھی سرکاری اسکول ,مدرسہ کے پرنسپلوں ,آنگن باری خادماؤں ,آشا اےاین ایم , اورڈاکٹروں کو تربیت دی گئ ہےتاکہ صد فیصد بچوں کو ٹیکہ لگوایا جاسکےضلع تربیتی افسر ڈاکٹر کے ڈی پوربےنے کہا کہ کل بچوں کی تعداد 1153208ہے جنہیں ٹیکہ لگنا ہے اس کے لئے ضلع میں 243 ٹیکہ لگانے والے اسٹاف کے علاوہ ہرتین ٹیم پر ایک آبزروز تعینات کیاگئاہے , ٹیکا سنٹروں کی کل تعداد 7214ہے مہم کی تشہیر کے لئے ضلع بھر میں سبھی طبقوں کےتنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کرکے اس مہم کو کامیاب بنانے میں تعاون دینے کی درخواست کی گئ ہےوہی جگہ بہ جگہ بینر پوسٹر لگائے گئے ہیں تاکہ اس امراض کے متعلق لوگوں میں بیداری آئےضلع اطلاعات وتعلقات عامہ افسر پریمل کمار نے کہا کہ میڈیا کے لوگوں کا تعاون مل رہا ہے مگر میں درخواست کرتا ہوں کہ آپ لوگ اپنی تحریروں کے ذریعہ اس مہم کو مکمل کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن تعاون دیں بغیر آپ لوگوں کے تعاون سے یہ مہم کامیاب نہیں ہوسکے گا اس موقع پر مولانا محمد صدرعالم نعمانی بیوروچیف روزنامہ فاروقی تنظیم پٹنہ و صدر جمعیت علماء ضلع سیتامڑھی نے کہا کہ جمعیت کے ارکان اس مہم کو کامیاب بنانے میں انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون پیش کررہے ہیں اس موقع پر موجود صحافیوں میں محمد ارمان علی ضیاءالرحمن راماشنکر شاستری کے کے جھا ,سہگل وغیرہ ہیں۔

Tags

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker