ہندوستان

مفتی حذیفہ قاسمی کے ہاتھوں مفت ہارٹ میڈیکل کیمپ کا افتتاح

ہمارے تمام ہارٹ کے مریضوں کی مکمل رہنمائی کی جائے:مفتی محمد حذیفہ قاسمی

ممبئی : 13 جنوری (بی این ایس)

آج بروز اتوار بھیونڈی جمیعت کالونی انصار محلہ میں واقع جامعہ سراج العلوم میں علاقہ کے کارپوریٹر محبوب الرحمن (ببلو بھائی ) ایس ایس ہاسپٹل کالہیر کی تعاون سے مفت ہارٹ میڈیکل کیمپ کا شاندار انعقاد کیا جسکا افتتاح شہر بھیونڈی کے مشہور عالم دین حضرت مولانا مفتی محمد حذیفہ صاحب قاسمی کے ہاتھوں عمل میں آیا اس موقع پر مہمانان خصوصی کے طور سراج العلوم کے رکن شوری حضرت مولانا مفتی محمد یاسین صاحب قاسمی اور مفتی حفیظ اللہ صاحب قاسمی مولانا محمد ساجد قاسمی اور ویتال پاڑہ بھیونڈی کے کارپوریٹر ارون راؤ ت اقصی ماسٹر خان فخر عالم لا لہ بھائی ننھے بھائی اور دیگر مہمانان موجود تھے میڈیکل کیمپ کی پوری معلومات دیتے ہوئے ببلو بھائی نے بتایا کہ یہ ہارٹ کے مریضوں کے لئے مخصوص ہے اسمیں ہارٹ سے متعلق بہت سارے چیکپ مفت کئے جائیںگے اور آگے کی مکمل رہنمائی بھی کی جائیگی مریضوں کے چیکپ کے لئے کالہیر کے ایس ایس ہاسپٹل کی پوری ٹیم موجود تھی ببلو بھائی نے علماء کرام اور معزز مہمانوں کا شاندار استقبال بھی کیا مہمان خصوصی کے طور پر تشریف لائے مفتی محمد حذیفہ قاسمی نے ببلو بھائی کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے بہت ساری دعاؤں سے نوازا اور کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنے سے اللہ بہت خوش ہوتا اور دعا دی کہ اللہ آپکی خدمت کو قبول فرمائے اور مزید ایسی خدمات کا حوصلہ عطا فرمائے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker