ہندوستان

بیدر شہر کے سلم ایریا (غریب بستی ) میلور میں ایان خان کی جانب سے مفت طبی تشخیص و مفت ادویات کیمپ کا انعقاد ‘400سے زائد افراد نے اس کیمپ سے استفادہ کیا

بیدر:13؍جنوری۔(بی این ایس)
بیدر شہر میں واقع سلم ایریا میلور میں ایک روزہ مفت طبی تشخیصی کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔ا س کیمپ سے سینکڑوں لوگوں نے مفت طبی تشخیص کراتے ہوئے استفادہ کیا ‘تشخیص کے بعد تجویز کردہ ادویات بھی مفت دئیے گئے ۔ممتاز و معروف نوجوان قائد جناب محمد ایان خان نے بیدر شہر کے شری اسپتال ‘حیدرآباد کے کمس اسپتال کے اشتراک سے مذکورہ بالا مفت کیمپ سلم ایریا میلور میں منعقد کرکے بہت ہی بہتر کام کیا ہے۔ا س کیمپ سے غربا نے منعقدہ مفت تشخیصی کیمپ میں طبی تشخیص کراتے ہوئے مفت ادویات حاصل کیں ۔اس کیمپ کا افتتاح کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے سکریٹری جناب محمد ایاز خان نے کیا اور انھوں نے اس موقع پر کہا کہ اس طرح کے مفت طبی تشخیص اور مفت ادویات کیمپ کیانعقادسے خصوصی طورپر غریب عوام کو کافی فائدہ ہوتا ہے۔بیدر شہر کامیلور علاقہ سلم ایریا ہونے کے ساتھ ساتھ ایک غریب بستی ہے ‘جہاں چھوٹے چھوٹے کاروبار کرتے ہوئے روز مرہ زندگی گزانے والوں کی کثیر تعداد ہے۔اسی لئے ہم نے اس علاقہ کو منتخب کرتے ہوئے مفت طبی تشخیص و مفت ادویات کیمپ منعقد کرنے کا ایان خان نے فیصلہ کرتے ہوئے صحیح اقدام اُٹھایا ہے۔ اس غریب بستی سے تقریبا 400سے زائدافراد نے مفت طبی تشخیص کراتے ہوئے اپنے مرض کی تشخیص کے بعد تجویز کردہ ادویات مفت حاصل کرنے کے بعد نہایت ہی مسرت کا اِظہار کرتے ہوئے جناب ایان خان کو دعائوں سے سرفراز کیا ۔اس مفت طبی تشخیص و مفت ادویات کیمپ پہنچ کر ڈی وائی ایس پی ہنسی کوٹی‘گاندھی گنج پولیس اسٹیشن کے سرکل انسپکٹر مسٹرآنند رائو ‘سرکل انسپکٹر شریکانت الورے نے جناب محمد ایان خان کے اس اقدام کوب خوب سراہا ‘اور اپنی بھی مفت طبی تشخیص کروائی ۔کیمپ کے انعقاد کے مقام پر رکن قانون ساز کونسل مسٹر وجئے سنگھ اور محمد نواز خان نے دورہ کیا اور اس طرح کے مفت طبی تشخیص کیمپ کے انعقاد پر غریب عوام کو فائدہ اُٹھانے کی اپیل کی ۔میلور سلم ایریا غریب بستی کے لوگوں نے مذکورہ بالا کیمپ سے بھر پور فائدہ اُٹھاتے ہوئے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس مہنگائی کے پُرآشوب دور میں غریب عوام اپنا علاج کرانے کیلئے بڑی رقم کہاں سے لائیں گے۔ایسی صورتحال میں اس طرح کاکیمپ ہمارے لئے بہت ضروری تھا ۔ہمیں اس کیمپ سے پتہ چلا کہ کسی کی لو بی پی ہے تو کسی ہائی بی پی ہے ۔کسی کو اعضا شکنی کا مرض ہے تو کوئی شوگر و دیگر مرض میں مبتلا ہیں اور اکثر بزرگ افراد گھٹنوں کے درد میں مبتلا تھے ان تمام افراد نے اس مفت طبی کیمپ سے فائدہ اُٹھایا ۔مذکورہ بالا مفت طبی کیمپ میں بیدر شہر کے شری اسپتال اور کمس اسپتال حیدرآباد کے ڈاکٹروں نے مریضوں کی مفت طبی تشخیص کی خدمات انجام دیتے ہوئے اورتجویزکردہ ادویات بھی مفت تقسیم کیں ۔٭٭٭

Tags

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker