ہندوستان

کامن انٹرنس ٹسٹ (CET) کا اس سا ل آن لائن منعقد کرنا ممکن نہیں ہے

بیدر:13؍جنوری(بی این ایس)
کرناٹک ایگزامنیشن اتھاریٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ انجینئرنگ کورس میں داخلے کیلئے منعقد کئے جانے والے کامن انٹرنس ٹسٹ (CET) کا اس سا ل آن لائن منعقد کرنا ممکن نہیں ہے۔ اس سال سے آن لائن کے ذریعے سی ای ٹی امتحان منعقد کئے جانے کا وزیر اعلی تعلیم نے بیان جاری کیا تھا ا س کیلئے کرناٹک ایگزامنیشن اتھاریٹی میں مناسب بنیادی سہولیات نہیں ہیں۔ دو تین مہینوں میں انفرااسٹریکچر فراہم کرنا مشکل ہے۔2020ء سے آن لائن سی ای ٹی امتحان منعقد کیا جاسکتا ہے۔جلد بازی میں آن لائن امتحان شروع کیاگیا توکوئی نہ کوئی مسئلہ درپیش آسکتا ہے ۔اسی لئے اس مرتبہ آن لائن امتحان منعقدنہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔٭٭٭

Tags

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker