ہندوستان

بیدر میں بیدر ضلع کے صدر مدرسین کے ورکشاپ کا انعقاد جماعت دہم کے بہتر نتائج لانے طلباء کی تعلیمی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے کی ہدایت

بیدر:13؍جنوری(بی این ایس)
امسال محکمہ تعلیمات عامہ کی جانب سے ضلع بیدر میں جماعتِ دہم (ایس ایس ایل سی)کے نتائج کو بہتر بنانے کی سمت کافی محنت کی جارہی ہے۔ اس خصوص میں ڈائیٹ (ضلعی ادارہ برائے تعلیم و تربیت ) کی جانب سے ضلع بیدر کے ہائی اسکول ہیڈ ماسٹرس کا ایک روزہ ورک شاپ کا انعقاد عمل میں آیا۔اس موقع پر جے۔ایم ویلفیر سوسائٹی بیدر نے اس کارِ خیر میں حصہ لیتے ہوئے تمام ہیڈ ماسٹرس کوKSEEBسے جاری کردہ ماڈل پیپرس کے دوسیٹ کا فائیل پیش کیا‘ تاکہ جماعت دہم (ایس ایس ایل سی) کے طلباء کو اس کا راست فائدہ ہو۔جناب محمد جاوید احمد کلاس ون کنٹراکٹر ‘صدر جے۔ایم ویلفیر سوسائٹی بیدر نے افسران سے التجا کی کہ آئندہ اس طرح کے مواقع ہوں تو ہمارا یہ ادارہ ضلع کے جماعت دہم (ایس ایس ایل سی ) نتائج کو بہتر بنانے میں ہر ممکن طورپر محکمہ تعلیمات عامہ کے ساتھ ہوگا۔اور ورک شاپ کے شرکا کو بتایا گیا کہ کسی بھی مجبوری کے باعث ضلع کے طالبِ علم اعلی تعلیم سے محروم نہ رہیں‘ایسے بچوں کیلئے ہمارا ادارہ جے۔ایم ویلفیر سوسائٹی بیدر ہر ممکن تعاون کرے گا۔سوسائٹی کے زیر نگرانی نوآباد بیدر میں واقع کیامران پی یوکالج کے نام سے قائم ہے جہاں طلباء کیلئے معیاری تعلیم ماحول ‘اور تمام بینادی سہولیات سے آراستہ ‘کشادہ کلاسس اور ماہر تجربہ کار لیکچررس کی خدمات کے زیر تربیت طلباء حصول تعلیم میں مصروف ہیں ۔انھوں نے بیدر ضلع کے طلباء سے خصوصی طورپر خواہش کی ہے کہ مذکورہ بالا کالج سے بھر پور فائدہ اُٹھائیں ۔اس بات سے محکمہ تعلیماتِ عامہ کے افسران و شرکاء نے بے انتہا خوشی کا اِظہار کیا۔ا ستقریب میں مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے مسٹر وجئے کمار جے ڈی کے ایس ای ای ڈی گلبرگہ ڈیویژن ‘ مسٹر چندر شیکھر ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ تعلیمات عامہ بیدر ‘سکرپا گوڑا پرنسپل ڈائیٹ بیدر‘جناب محمد عنایت الرحمن سندھے ای او محکمہ تعلیمات عامہ ‘ ڈاکٹر محمد گلسین سنئیر لیکچرر اینڈ’ ایس ایس ایل سی نوڈ ل آفیسر بیدر ڈائیٹ نے شرکت کی۔ آخر میں جناب محمد پرویز اکاڈیمک ایڈمنسٹریٹر کالج ہذا بیدرنے تمام شرکا ء سے اِظہار تشکر کیا ۔ ٭٭٭

Tags

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker