ہندوستان

بیدر ضلع کے مستحق معذورین کے بس پاس کی تجدید

بیدر:13؍جنوری(بی این ایس)
ڈیویژنل کنٹرولر شمالی کرناٹک روڈٹرانسپورٹ کارپوریشن بیدر نے بتایا کہ بیدر ضلع میںمُختلف معذور مستحقین کیلئے شمالی کرناٹک روڈٹرانسپورٹ کارپوریشن بیدر ڈیویژن کی جانب سے 2018ء سال میں تقسیم کئے گئے رعایتی بس پاسس 28؍فروری 2019 ء تک قابلِ قبول رہیں گے۔مستحقین اپنے بس پاس 2019ء کیلئے تجدید کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔22؍جنوری سے 24؍جنوری تک بسواکلیان ‘28؍جنوری سے 30؍جنوری تک وھالکی میں‘4؍فروری سے6؍فروری تک اوردا میں ‘7؍فروری سے9؍فروری تک ہمناآبادمیں اور بیدر کے بس اسٹانڈ میں18؍فروری سے 20؍فروری تک تجدیدی سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔رینویل (تجدید) کی خواہش رکھنے والے تمام مستحقین کو چاہئے کہ بس پاس فیس660روپیے بطور اڈوانس متعلقہ تعلقہ کے بس ڈپو میں بطور نقد جمع کریں۔رقم ادا کرنے والی اصل رسید ‘قدیم بس پاس‘ متعلقہ ریکارڈکی زیراکس کی نقولات کے ساتھ اور حالیہ پاسپورٹ سائز فوٹو کے ساتھ مقررہ تواریخ میں متعلقہ بس اسٹانڈ میں صبح10بجے سے شام4:30بجے تک راست طورپر خود پیش کریں‘ اور بس پاس کی تجدید کروائیں۔10سالہ مدت سے زیادہ ہونے والے معذورین کے سرٹیفکیٹ ‘شناختی کارڈ رہنے والے مستحقین کے بس پاس رینول (تجدید) نہیں ہوں گے۔ ایسے افراد شناختی کارڈرینویل کرواکے آئیں ہی تو ان کے بس پاس کی تجدید ہوگی۔٭٭٭

Tags

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker