ہندوستان

مولانا زبیر احمد قاسمی اچھے منتظم اور جید عالم دین تھے : پروفیسر شکیل قاسمی

پٹنہ۔ ۱۳؍جنوری: جامعہ اشرف العلوم کنہواں ،سیتامڑھی کے ناظم اعلی مولانا زبیر احمد قاسمی کے سانحۂ ارتحال پر اپنے تعزیتی بیان میں پروفیسر مولانا شکیل احمد قاسمی، خطیب جامع مسجد شاہ گدی پٹنہ نے فرمایا کہ حضرت مولانا ایک اچھے منتظم اور جید عالم دین تھے ، علماء کی موجودہ جماعت میں انہیں بڑا اعتبار حاصل تھا اور لوگ نازک مسئلے میں ان سے رجوع کرتے تھے ۔ ابھی کچھ دنوں پہلے جامعہ اشرف العلوم کے صد سالہ اجلاس کے موقعہ پر ان کے حسن انتظام کو قریب سے دیکھنے کا موقعہ ملا تھا ۔ اس کانفرنس میں میں نے خطاب کے ساتھ ایک نشست کی نظامت بھی کی تھی۔ حضرت مولانا اسٹیج پر اپنی طبیعت کی خرابی کے باوجود ایک با کمال منتظم کا رول ادا کر رہے تھے ، وہ میری حوصلہ افزائی کرتے اور جہاں مناسب سمجھتے میری رہنمائی بھی فرماتے ۔ جب ان کی صحت زیادہ خراب ہو گئی تو اپنے گھر موضع چندرسین پور ، مدھوبنی میں رہنے لگے ۔میری ان سے قرابت داری بھی تھی ، میں دو بار ان کے گھر پر ملاقات کے لئے گیا ۔ وہی پرانی وضع داری ، وہی شفقت و محبت ، سارے رشتہ داروں کی خبر خیریت معلوم کرنا ، وہ خوش اخلاق تھے ۔ اللہ رب العزت ان کی مغفرت اور پسماندگان کو صبر عطا فرمائے ۔ میں ان کے پسماندگان کے ساتھ جامعہ اشرف العلوم کنہواں کے منتظمین ، اساتذہ اور متعلقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker