ہندوستان

زمین مافیاارشادمحمودکے ذریعہ شبیہ داغدارکرنے پرسپریم کورٹ جانے کااعلان

شاذیہ کوبدنام کرنے اورانصاف نہ ملنے پرجلدخودسوزی کی اعلان
رام پور13جنوری(صدام حسین فیضی)مسعودعلی خاںعرف ٹپوایڈوکیٹ نے شاذیہ زوجہ رئیس خاںساکن جیل روڈگھیرچندن خاںکیساتھ پریس کانفرنس میںکئی خلاصے کرکے اس حقیقت کوواضح کیاہے جس میںان کے شوہرکی زمین کوارشادمحمودکے ذریعہ غصب کرنے کی کوشش کی ہے اورانہیںفرضی چیک دے کرشاذیہ کے شوہرکواغواکرایاہے۔بتایاگیاہے کہ زمین مافیاارشادمحمودٹولی بناکرلوگوںکی زمینوںکوکافی عرصہ سے ہضم کرتے آرہے ہیں۔گھرکی نوکرانی کودوسری بیوی بتاکرشبیہ کومسخ کررہے ہیں۔بتاتے چلیںکہ 22دسمبر2018کوشاذیہ اپنے بچوں کواسکول پہنچانے کئی تھی تب اسکول سے واپس آکردیکھاتوگھرکادروازہ کھلاہے اوراس کامعذورشوہرگھرسے غائب ہے۔ اس کاکہناتھاکہ ارشادمحمود،اس کاساتھی مراد،اکرم،بابو،امان،فیض ،دانش،ضمیروغیرہ اس کی ساڑھے آٹھ بیگھازمین کوغصب کراس کے گھرکی نوکرانی نفیسہ عرف کلوکواس کے شوہرکی دوسری بیوی بتاکراس کی شبیہ کوداغدارکرچکاہے۔ پریس کانفرنس میںشاذیہ نے واضح کیاہے کہ7سال قبل عباس مارکیٹ میں ارشادمحمودسیکس ریکٹ کادھندہ رویل ریسٹورینٹ کے نام سے چلارہاتھاجس کوپولیس نے دخل اندازی کرکے بندکرایاتھاجس میںلڑکے لڑکیاںبرآمدہوئے تھے۔ کہاہے کہ ارشادمحمودسماجوادی پارٹی کارکن ہے جواس پارٹی میںرہنے کے لائق نہیںہے۔ کیونکہ اس میںخواتین اورلڑکیوںکی کافی تعظیم کی جاتی ہے۔وہ پارٹی چھوڑدیںکیونکہ وہ غریبوںکاسہارہ ہیں۔کہاہے کہ اعظم خاںسے اس بارے میںشکایت کی تھی مگرکوئی فائدہ نہیںہوسکاہے۔شاذیہ کاکہناہے کہ پولیس کپتان سے بھی انصاف کی جو امیدیںلگائیںتھیںان سے بھی وہ مایوس ہوچکی ہیں۔ہاںاب اگرعدالت سے بھی انصاف نہیںملتاہے تواب وہ اپنے بچوںکے ساتھ خودسوزی کرنے پرمجبورہوگی جس کاذمہ دارارشادمحموداوراس کے رفقاء ہوںگے۔ اس کاکہناہے کہ ارشادمحموداوراس کے خاندارن نے اس کاجینامحال کردیاہے اوراس کی عزت کو دبائوںپرلگادیاہے۔اس نے میری عزت پرکیچڑاچھالی ہے۔میرے اوپرکئی گھنائونے الزامات عائدکئے ہیںجس کی وجہ سے لوگوںسے انصاف نہیںمل پارہاہے۔اس کاکہناہے کہ اس کے پریوارکے لوگ مفلس ہیںجس کی وجہ سے وہ صرف شانہ بشانہ کھڑے ہوسکتے ہیں۔ انہوںنے اپنی دوسری شادی کے تمام الزامات کوبے بنیادقراردیتے ہوئے کہاہے کہ یہ صرف ارشادمحمودکی غلیظ سوچ ہے۔ٹپواڈوکیٹ نے دوٹوک کہاہے کہ وہ زمین کوجعل سازی کرکے ہماری عزتوںکوپامال کرنے والے ارشادمحمودکیخلاف ہتک عزت کامقدمہ قائم کرانے کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ میںبھی اس معاملہ کولیکرجائیںگے۔انہوںنے کہاہے کہ کئی لوگوںکی زمینوںکوارشادمحموددھوکہ دھڑی کراکرفروخت کرچکاہے۔(فوٹو:پریس سے بات کرتی شاذیہ ساتھ میںٹپووکیل)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker