ہندوستان

بیوہ خاتون کے ساتھ پولس اور غنڈوں کی بربریت

معاملہ عدالت میں زیر غور ہونے کے باوجود گھر کو پولس نے طاقت کے بل بوتے پر خالی کروادیا
رام پور13جنوری(صدام حسین فیضی)50سال سے ایک ہی گھرمیںزندگی بسرکرنے والی اماںقمرجہاںزوجہ ببوخاںمرحوم ساکن نئی مسجدجیل روڈ ولیس اورغنڈوںکی بربریت کاشکارہوکراپناگھربھی نہ صرف خالی کراکرپولیس کے ظلم کاشکارہوئی ہے بلکہ معاملہ عدالت میںزیر غور ہونے پربھی پولیس نے اس بیوہ کاگھراپنی طاقت اورڈنڈے کے بل پرزمین دوزکردیاتھا۔رات بھراس خاتون کے گھروالے پولیس تھانے میںبندرہے جبکہ وہ خودٹھنڈمیںسڑ ک پرتڑپتی بلکتی رہی اورنہ کوئی افسراسے دیکھنے آیااورنہ ہی کسی سیاسی دل سے وابستگی رکھنے والے لیڈر نے اس کے اجڑے چمن پرجانے زحمت گوارہ کی۔بوڑھی خاتون ٹھنڈسے رات بھرٹھٹھرتی رہی۔میڈیاکے اہلکاروںکواس کے محلہ والوں نے بتایاکہ وہ 50برسوںسے یہاںرہ رہی ہے اوراس کے بچوںکی شادی بھی یہیںہوئی ہے مگرپولیس نے بغیرکسی عدالت کے حکم پر غنڈ و ںکی سرپرستی میںاس کاآشیانہ تباہ وبربادکردیااوراس کے گھروالوںکوجیل رسیدکردیاہے۔ واضح کردیںکہ اس مکان کومنہدم کرانے کے سلسلہ میںکوئی بھی افسراپنے اوپرذمہ داری لینے کوتیارنہیںہے جبکہ کوتوال کاکہناہے کہ سٹی مجسٹریٹ کے حکم پریہ مکان منہدم کرایاگیاہے۔ جبکہ دیگرتمام بڑے افسران تعطیل پرہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker