ہندوستان

پاکستان کےلیے جاسوسی کرنے والا ہندوستانی فوجی گرفتار

نئی دہلی۔۱۳؍جنوری۔ہندوستانی فوج کے ایک جوان کو جیسلمیر میں ٹینک ریجیمینٹ میں تعینات کیا گیا تھا۔راجستھان پولس نے اس کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ گرفتارشدہ فوج کے جوان کو سوشل میڈیا پر پاکستان کے آئی ایس آئی کارکنان نے ہموار کیا اور یہ ان کو اہم فوجی معلومات فراہم کرتا تھا۔جیسلمیر میں راجستھان پولس نے جوان کو گرفتار کیا ہے اور اس سلسلہ میں تحقیقات کے لئے فوج شہری حکام کو تمام ممکنہ مدد فراہم کر رہی ہے۔دفاع کے پی آر او کرنل سمبت گھوش نے اطلاع دی ہے۔جوان کی شناخت سومبیر کے طور پر ہوئی ہےجس کا تعلق ہریانہ سے ہے۔فوجی ذرائع کے مطابق جوان کا ایک مشتبہ آئی ایس آئی جاسوس سے رابطہ تا جو فیس بک پر انیکا چوپرا کا جعلی نام استعمال کرتا تھا۔سوشل میڈیا پر روزانہ دونوں گفتگو کرتے تھے اور فوج کے خاص دستے کے بارے میں تفصیل اور معلومات فراہم کرتے تھے۔جوان کی گرفتاری کے بعد فوج متعدد افسران اور جوانوں کا سراغ لگا رہی ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ کیا پاکستانی جاسوس کا دوسرے عملے سے رابطہ تھا تاکہ ان سے قیمتی معلومات حاصل کی جا سکے۔ماضی قریب میں ہندوستانی فضائیہ کے ایک کپتان کو فوج، فضائیہ اور انٹیلیجنس بیورو نے گرفتار کیا۔وہ نقل و حمل والے طیاروں کے بارے میں معلومات فراہم کرتا تھا۔فیس بک پر پاکستان کے ہنی ٹریپ کے شکار کئی جوان ہوچکے ہیں ۔ تازہ معاملہ میں خفیہ معلومات شیئر کرنے کے شک میں 50 جوانوں کی چیٹنگ کو سرولانس پر رکھا گیا ہے۔ ہندوستانی فوج اپنے جوانوں کے مسلسل ہنی ٹریپ میں پھنسنے کی وجہ سے فکر مند ہے۔حال ہی میں انیکا چوپڑا نام کی ایک فیس بک پروفائل سے خفیہ معلومات شیئر کرنے کے معاملہ میں فوج کے 50 جوانوں کو سرولانس پر رکھا گیا ہے۔ انیکا چوپڑا نام کی پروفائل میں ایک لڑکی کی ساڑی پہنے ہوئے مسکراتی ہوئی تصویر لگی ہوئی ہے۔ پروفائل کے مطابق انیکا نرسنگ محکمہ میں کیپٹن رینک کی افسر ہیں۔جیسلمیر یونٹ میں تعینات سپاہی سومویر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ سومویر پر الزام ہے کہ اس نے ہنی ٹریپ میں پھنس کر پاکستان کے ساتھ خفیہ معلومات شیئر کی ہیں۔ انیکا نام کی پروفائل پر سومویر نے کے ریگولر آپریشن کی کئی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker