ہندوستان

جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کا انتخاب مولانا محمد مسلم قاسمی چوتھی بار صدر اور مفتی عبد الرازق مظاہری جنرل سکریٹری منتخب

نئی دہلی:13/جنوری(بی این ایس)
آج مورخہ 13؍ جنواری بروز اتوار مدرسہ عالیہ عربیہ مسجد فتحپوری دہلی میں جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کا انتخابی اجلاس منعقد ہوا جس کی سرپرستی مولانا محمد جمیل احمد نوحی اور صدارت مولانا سراج قاسمی آفس سکریٹری جمعیۃ علماء ہند نے فرمائی ۔ اجلاس میں مفتی عبد الرازق مظاہری نے آئندہ ٹرم کی صدارت کے لئے مولانا محمد مسلم قاسمی کا نام پیش کیا جس کی تمام اراکین منتظمہ نے بالاتفاق تائید کی۔ اسی طریقے سے خازن کے لئے مولانا محمد فرقان قاسمی اور نائبین صدر کے لئے مولانا عبد الحنان قاسمی، مولانا محمد عمر قاسمی، مولانا عبدالسلام مفتاحی، قاری دلشاد احمد قمر مظاہری کے نام نامی پیش کئے گئے جن کی اراکین منتظمہ نے متفقہ طور پر تائید کی اس کے بعد مولانا محمد مسلم قاسمی صدر جمعیۃ علماء صوبہ دہلی نے مفتی عبد الرازق مظاہری کا نام جنرل سکریٹری کے لئے متعین کیا اور جنرل سکریٹری نے قاری محمد انور جامعی ، قاری محمد ساجد فیضی،مفتی اسرارالحق مظاہری، مولانا محمد عرفان قاسمی کو سکریٹری متعین کیا۔ اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں مفتی محمد مستقیم اوکھلا، مولانا محمد شوکت اوکھلا، مفتی محمد عیاض مظاہری شاستری پارک، مفتی کفیل الرحمان شاہدرہ ، ماسٹر محمد سلیم انصاری ویلکم، مولانا جمیل اختر مصطفیٰ آباد، قاری عبد الرحمان نریلا، مولانا شرف الدین نریلا، مولانا انتظار حسین قصاب پورہ، مولانا ممتاز احمد مادی پور، مفتی نظام الدین سلطان پوری، مولانا محمد جمیل قاسمی دوارکا، مولانا محمد یحییٰ اتم نگر، قاری عبد الرزاق خانپور، مولانا عبد المعبود تغلق آباد، مفتی محمد قاسم نظام الدین، قاری اسرارلحق فتح پوری چودھری محمد اسلام لکشمی نگر، مولانا محمود حسن گوند پوری، قاری محمد ذاکر مصطفیٰ آباد ، مولانا محمد احمد مصطفیٰ آباد، حافظ محمد ارشاد قریشی آزاد مارکیٹ ،مولانا نوراللہ بوانا، مولانا حبیب اللہ چھترپور، ڈاکٹر محمد زبیر اوکھلا، مولانا محمد شمیم ذاکر نگر، قاری نظام الدین بادلی، مولانا جان محمدبلی ماران، قاری محمد عثمان لال کنواں، قاری غیور الحسن، قاری محمد آفتاب اوکھلا منڈی، مولانا اظہار الحق قاسمی، مولانا محمد حنیف قاسمی، قاری ابراراحمد قاسمی، مولانا عزیز الرحمان دہلوی، مولانا نیاز احمد قاسمی، مولانا علی احمد قاسمی وغیرہ کے نام قابل ذکرہیں۔

Tags

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker