ہندوستان

اسلاف کے محتاط نعتیہ کلام سے مشنِ عشق رسول کو فروغ دیںشہزادہ مخدوم سمناں

ناسک: 13/جنوری(بی این ایس)
نوری مشن ناسک کے زیر اہتمام چوتھے سالانہ نعتیہ مقابلہ کا کامیاب انعقاد
نسلِ نو میں ناموسِ رسالت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے لیے بیداری، ایمان و عمل کی اصلاح کے پاکیزہ جذبات کا فروغ مقابلہ نعت خوانی کے انعقاد کا اہم مقصد ہے- اس طرح کا اظہار خیال مولانا سید ندیم ثقافی نے 12 جنوری کو ساحل لان میں منعقدہ نعتیہ مقابلہ کی اختتامی نشست میں کیا- نوری مشن ناسک کے تحت چوتھا سالانہ نعتیہ مقابلہ کامیاب رہا- صد سالہ عرس اعلٰی حضرت کی مناسبت سے مقابلہ کے سی گروپ کے لیے کلامِ رضا لازمی قرار دیا گیا- صدارت کے فرائض مولانا سید ندیم ثقافی نے انجام دیے- بطور مہمان خصوصی شہزادہ مخدوم سمناں حضرت سید معراج الدین اشرف اشرفی الجیلانی (کچھوچھہ مقدسہ) نے شرکت کی- خطیب شہر حافظ حسام الدین اشرفی، حافظ زاہد اشرفی، سید الطاف، وسیم پیرزادہ، محمد سعید رضا، شعیب رضا و دیگر معززین رونقِ بزم تھے-
اس موقع پر وسیم پیرزادہ نے نعت میں شرعی احتیاط کے تئیں ناصحانہ کلمات ارشاد فرمائے اور کہا کہ ایسے کلام سے گریز کریں جن میں شرعی سقم ہو- مجھے مسرت ہے کہ یہاں اسکول، کالج حتیٰ کہ انگلش میڈیم کے طلبہ نے بڑے والہانہ انداز میں نعت خوانی کی- جس کے لیے طلبہ و اساتذہ اور نوری مشن کے منتظمین لائق تحسین ہیں- غلام مصطفیٰ رضوی نے کہا کہ نعت خوانی کے مقابلوں میں شراکت کے لیے چند باتوں کا التزام ضروری ہے: کلام کا انتخاب، تلفظ، ڈسپلن- طلبہ کی تیاری کے دوران انھیں نعت خوانی کے مقاصد سمجھائے جائیں اور سب سے اہم یہ کہ رسول کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے وفاداری و عشق کی تعلیم دی جائے- اکابر مثلاً اعلیٰ حضرت، استاذِ زمن، محدث اعظم، مفتی اعظم، جمیل قادری، تاج الشریعہ کے کلام احتیاط کے آئینہ دار ہیں انھیں پڑھا سُنا اور عام کیا جائے- جج کی حیثیت سے مولانا سید شریف، غلام مصطفیٰ رضوی، قاری محمد اظہرالقادری نے خدمت انجام دی- انعام یافتہ طلبہ میں گروپ اے (برائے پانچویں تا ساتویں کلاس) سے اول انعام پٹیل فاطمہ نیاز(اینگلو اردو اسکول اگت پوری)، دوم انعام فاطمہ امجد(YEWS نیشنل گرلس اسکول)، سوم انعام شیخ فضل فہیم(لِلی وائٹ اسکول)، اعزازی انعام خان شیبہ نعیم (اسکول نمبر 85 وڈالا گاؤں)، گروپ بی (برائے آٹھویں تا دسویں کلاس) میں اول انعام شیخ مصعب ایاز، دوم انعام پیرزادہ زوبیہ فاطمہ طارق(YEWS نیشنل ہائی اسکول)، سوم انعام شیخ سمناں یوسف (رہنما اسکول)، اعزازی انعام پٹیل سارا نیاز (اینگلو اردو اسکول اگت پوری)، گروپ سی (برائے کالج) اول انعام خان محمد صادق جمعہ (LHV کالج)، دوم انعام شیخ رضا عقیل (YEWS نیشنل کالج)، سوم انعام شیخ فیضان انصار (JMCT پالی ٹیکنک کالج)، اعزازی انعام شیخ محمد مَدار (YEWS نیشنل کالج) نے حاصل کیا- حضرت سید معراج الدین اشرف اشرفی الجیلانی کے دست مبارک سے طلبہ کو ٹرافی، کنزالایمان و دیگر انعامات سے نوازا گیا آپ نے اسلاف کے محتاط کلام سے فروغ عشق رسول کا پیغام دیا- پروگرام کا اختتام سلام و دعا پر ہوا- ناسک و اطراف سے اسکول و کالج کے کثیر طلبہ نے نعت خوانی میں حصہ لیا- نظامت کے فرائض خان صوفی رضا نے انجام دیے- انتظامی امور میں نوری مشن ناسک کے ڈاکٹر امام خان، احمد رضا، محمد خضر رضوی، عابد شیخ، عظیم اشرفی، تنظیم انصاری، سجاد حسین، شعیب رضا، شیخ عدنان و دیگر ممبران نے اہم کردار ادا کیا- حاجی ظہور صاحب (ساحل لانس) نے پروگرام کی کامیابی کیلئے تعاون فرمایا- جب کہ ناسک و اطراف سے کثیر تعداد میں سامعین نے شرکت کی-

Tags

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker