ہندوستان

مولانا زبیر احمد قاسمی بے مثال مدرس، فقیہ اور منتظم تھے: مفتی ثناء الہدی قاسمی

نور اردو لائبریری میں تعزیتی نشست کا انعقاد

حاجی پور 13 جنوری (پریس ریلیز)
جامعہ عربیہ اشرف العلوم کنھواں کے ناظم اعلی اور مسلم پرسنل لا بورڈ اور اسلامک فقہ اکیڈمی کے رکن تاسیسی مولانا زبیر احمد قاسمی کے انتقال کو قوم و ملت کا عظیم خسارہ قرار دیتے ہوئے مفتی محمد ثناءالہدی قاسمی، نائب ناظم امارت شرعیہ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے. انہوں نے نور اردو لائبریری، حسن پور گنگھٹی میں تعزیتی نشست میں اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے مولانا کی قومی و ملی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی. مفتی ثناء الہدی قاسمی نے کہا کہ مولانا نہ صرف بہترین عالم دین اور فقیہ عصر تھے بلکہ وہ ایک اچھے منتظم بھی تھے. ان کا مطالعہ بہت ہی وسیع تھا. انہوں نے مولانا زبیر قاسمی سے اپنے ذاتی مراسم کا ذکر کرتے ہوئے ان سے متعلق کئی اہم واقعات پر روشنی ڈالی.
تعزیتی نشست کا آغاز ارقم منہاج کی تلاوت قرآن سے ہوا. نشست میں ماسٹر شمیم الہدی، مولانا آفتاب عالم ندوی، مولانا وہاج الہدی سبیلی قاسمی، ماسٹر نسیم الہدی، مولانا نظر الہدی قاسمی وغیرہ شریک ہوۂے. دعوت و تبلیغ کی سرکردہ شخصیت نجم الہدی نجم کی دعا پر تعزیتی نشست کا اختتام ہوا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker