ہندوستان

شیخ الحدیث مولانا زبیر احمد قاسمی کا انتقال ملک وملت کے لئے عظیم خسارہ

(جالے  ١٤ جنوری / بصیرت نیوز سروس )مظفررحمانی )  ،
دارالعلوم سبیل الفلاح میں تعزیتی نشست منعقد
وہ ایک قلندر صفت ،صاف گو اور اپنے شاگردوں سے بے حد محبت کرنے والے عظیم انسان تھے ،انہوں نے کبھی بھی اصول اور ضابطے کے خلاف کام نہیں کیا ،وہ کام کے کرنے پر یقین رکھتے تھے ،انہیں ایسے لوگوں سے سخت نفرت تھی جو ضابطے کی خلاف ورزی کرتے ہوں ،ان باتوں کا اظہار خیال مولانا مظفر احسن رحمانی معتمد رابطہ عامہ دارالعلوم سبیل الفلاح جالے امام و خطیب جالے جامع مسجد نے آج شیخ الحدیث حضرت مولانا زبیر احمد قاسمی ناظم مدرسہ اشرف العلوم کنہواں شمسی کے لئے دارالعلوم سبیل الفلاح جالے میں منعقدہ تعزیتی نشست کے دوران کیا
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا وہ اپنے شاگردوں کو بہت عزیز رکھتے تھے جب کبھی اور کہیں بھی ملاقات ہوجاتی تو خوشی کا اظہار فرماتے اور پوچھتے کس مدرسے میں ہو اور کیا پڑھا رہے ہو تفصیل جان کر خوش ہوتے اور دعاؤں سے نوازتے قریب رہ رہے اپنے شاگردوں سے متعلق ملنے والوں سے پوچھتے رہتے اچانک ایک موقعہ سے حضرت شیخ سے دربھنگہ اسٹیشن پر ملاقات ہوگئی انہوں نے مجھے” شیخ الحدیث “کہ کر مخاطب کیا اور فرمایا کہ چلو لڑکیوں کے ادارہ مدرست الفالحات جالے میں بخاری تو پڑھارہے ہو مجھے اسی سال بخاری جلد ثانی پڑھانے کے لئے ملی تھی میں نے پوچھا کہ حضرت یہ آپ کو کس نے بتایا انہوں نے فرمایا کہ اپنے شاگردوں سے متعلق میں خوب خبر رکھتا ہوں اور فرمایا کہ میری مغفرت کے لئے یہی کافی ہے کہ دنیا بھر میں موجود میرے شاگرد دین کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں ،اس موقعہ پر مدرسہ کے ناظم تعلیمات مولانا عامر مظہری نے کہا کہ وہ مدرسہ کے ناظم فقیہ العصر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی جنرل سکریٹری فقہ اکیڈمی انڈیا سے اپنے دیرینہ تعلقات کی بنیاد پر دارالعلوم سبیل الفلاح اور مدرست الفالحات سے بے حد محبت فرماتے تھے ،
مولانا محمد عباس قاسمی نے جو ان دنوں سفر پر ہیں نے نمائندہ سے بذریعہ فون ان کے افراد خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگوں نے دارالعلوم سبیل السلام حیدرآباد میں ایک ساتھ محبت کے ماحول میں کئی سالوں کام کیا ،وہ تنظیم اور اصول کے بہت پابند تھے اصول کی خلاف ورزی وہ نہ کرتے تھے اور نہ ہی خلاف ورزی کرنے والوں کو پسند کرتے تھے ،
معروف معالج ڈاکٹر مظفرالاسلام عارف نے کہا کہ حضرت مولانا زبیر احمد قاسمی مجھ سے (چھوٹے ابو ) حضرت مولانا قاضی مجاہدالاسلام قاسمی اور (بڑے بھائی ) فقیہ العصر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کی وجہ کر وہ ہم سے بے حد محبت فرماتے تھے ،وہ اپنے مخصوص انداز اور لب ولہجہ میں ہم سے گفتگو کرتے اور میں بھی ان کے مزاج کی رعایت کرتے ہوئے انہی کے طرز گفتگو کو اپناتا وہ اب ہمارے بیچ نہیں رہے لیکن ان کے عظیم کارنامے تاریخ کے اہم پنوں میں محفوظ رہیں گے انہوں نے ان کے افراد خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے چھوڑے کاموں کی تکمیل کی بھی درخواست کیا ،
مولانا محمد اسلم سبیلی نے کہا کہ ہم نے ان سے کئی کتابیں پڑھی ہیں وہ ہمارے نہایت ہی مخلص اساتذہ میں تھے اور اپنی اولاد کی طرح محبت کرتے تھے ،
شیخ الحدیث مولانا زبیر احمد قاسمی ناظم مدرسہ اشرف العلوم کنہواں شمسی کے ایصال ثواب کے لئے جالے بلاک حلقہ کے مختلف مدارس ومساجد میں دعاء مغفرت کا اہتمام کیا گیا جن میں جالے جامع مسجد ،مدرسہ قاسمیہ قاضی بہاری ،مسجد بلال جالے ،مدرسہ نورالسلام ریوڑھا، مدرسہ بنات خلیفہ ریوڑھا، مدرسہ قاسم العلوم دوگھرا ، کے نام قابل ذکر ہیں ،مولانا اسرار احمد شگفتہ ، مدرسہ چشمہ فیض ململ کے ناظم مولانا وصی احمد صدیقی، جامعہ فاطمہ ململ کے ناظم مولانا فاتح اقبال ندوی، مدرسہ معہد الولی کے ناظم مفتی نافع عارفی ، قاری وثیق احمد ، مولانا عبدالناصر سبیلی ، الحاج خواجہ محمد جابر، بہار پیام انسانیت کے صدر مولانا محمد ارشد فیضی قاسمی، ماسٹر امتیاز احمد، مرزا مصطفی بیگ، حافظ محمد سفیان، معروف صحافی محمد رفیع ساگر ، مولانا محمد عفان قاسمی ، مفتی نصیرالدین قاسمی ربانی رائے پوری، مولانا عرفان قاسمی، مولانا قطب الدین قاسمی، مولانا افضل قاسمی، قاری مسرور احمد فیضی قاسمی، قاری محمد توصیف، مرزا نورعالم بیگ،معروف صحافی بصیرت میڈیا گروپ کے چیف ایڈیٹر مولانا غفران ساجد قاسمی ، نیشنل بیورو چیف بصیرت آن لائن مولانا نازش ہمارے قاسمی ، طارق عمران گلریز، حافظ قمر عالم ،مولانا صغیر احمد قاسمی، حضرت مولانا نقی الزماں سلفی، مولانا امام الدین ندوی، حافظ نوید احسن، مفتی سرفراز الرب مجاہد، مولانا رضاءاللہ قاسمی ،مولانا خلیق الزماں قاسمی ،انجنیئر سیف الرب مجاہد ،فیاض احمد بھاگلپوری، حافظ محمد شفاءاللہ، نے ان کے افراد خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے صبر جمیل کی تلقین کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker