مسلم دنیا

ایران میں کرغستان کا کارگو طیارہ گر گیا، 7 افراد ہلاک

کراچی:14/جنوری(بی این ایس)
ایران کے دارالحکومت تہران کے قریب کرغستان کی ائیرلائن کا بوئنگ707 کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگئے جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہوگئے ۔
طیارے میں 10افراد سوار تھے جو ایران کے شہر کاراج کے فتح ائیرپورٹ پر لینڈنگ سے کچھ منٹ پہلے حادثے کا شکار ہوکر گر گیا۔
فوری طور پر حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔
طیارے کے ملبے سے 7افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ۔
طیارے میں گوشت رکھا ہوا تھا جو کرغستان سے ایران بھیجاجارہا تھا۔
ذرائع کے مطابق طیارے میں حادثے کے وقت 10 افراد سوار تھے تاہم ایرانی نیوز ایجنسی اثنا کا کہنا ہے کہ طیارے میں 10افراد سوار تھے ۔
طیارہ کراج کے فتح ائیرپورٹ پر لینڈنگ سے کچھ منٹ قبل حادثے کا شکار ہوا۔
ایمرجنسی میڈیکل سروسز آرگنائزیشن نے بتایا ہے کہ پیر حسین نامی ایک فلائٹ انجینئر کو بچا لیا گیا ہے جو اس وقت ایک ایرانی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

Tags

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker