مسلم دنیا

اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے فلسطین کے لیے 15 ملین ڈالر مختص

جدہ :14/جنوری(بی این ایس)
اسلامی ترقیاتی بینک اور الاقصیٰ انتظامی کمیٹی کی طرف سے فلسطین میں صحت اور تعلیم کے شعنے کے لیے 1 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کی رقم مختص کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق الاقصٰی والقدس فنڈ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سعودی عرب کے اسلامک عرب فنڈز کے چیئرمین اور وزیر مملکت ناصر قطامی نے شرکت کی جب کہ اجلاس کی صدارت اسلامی ترقیاتی بینک کے چیئرمین انجینیر بن ابراہیم البسام نے کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ناصر القطامی نے کہا کہ صہیونی ریاست کا غاصبانہ قبضے کے خلاف القدس کے باشندوں کو سب سے زیادہ امداد کی ضرورت ہے۔
قطامیی نے مزید کہا کہ الاقصیٰ وا القدس فنڈ کی جانب سے اسلامی ترقیاتی بنک سے فلسطین میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں مالی امداد فراہم کرنے کی درخواست دی تھی تاکہ القدس کے باشندوں کو ثابت قدم رکھنے میں مدد فراہم کی جاسکے۔
ان کا کہنا تھا کہ سنہ 2000ء کے بعد سے فلسطینی اتھارٹی کو صحت، تعلیم، لوکل گورنمنٹ، تعمیرات اور روزگار کے لیے 1 ارب 38 کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کی گئی ہے۔

Tags

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker