مسلم دنیا

اسرائیل کا بیت المقدس میں تاریخی مقام کی مسماری کا منصوبہ

فلسطین:16/جنوری(بی این ایس)
قابض صہیونی ریاست نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں 70 سال قبل قبضے میں لیا تاریخی عرب مقام مسمار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق تاریخی مقام کی تخریب کاری کے تسلسل میں صہیونی حکام نے شمالی بیت المقدس میں “مودعین” یہودی کالونی کے قریب لاجسٹک سینٹر کے قیام کے لیے پرانے تاریخی مقام کی مسماری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تاریخی مصادر کے مطابق یہ تاریخی مقام 1200 سال پرانا ہے جسے فلسطین میں اسلامی دور کی عظمت رفتہ کی یادگار قرار دیا جاتا ہے۔ “عرب 49ویب سائیٹ کے مطابق یہ تاریخی مقام النبی زکریا علیہ السلام کے نام سے موسم ٹیلے پر واقع ہے۔ اس میں متعدد تاریخی عمارتیں موجود ہیں۔
اسرائیلی ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق اسلام کے ابتدائی عرصے میں یہ مقام ترقی یافتہ دور کی یادگار ہے۔ اس میں پرانے دور کی پچی کاری اور فن تعمیر کے عمدہ نمونے آج بھی یادگار ہیں۔

Tags

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker