مسلم دنیا

اسرائیلی فوجی افسروں سمیت 103 صہیونی بلوائی قبلہ اول میں داخل

فلسطین:24/جنوری(بی این ایس)
گذشتہ روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں اسرائیلی فوجی افسروں سمیت 103 یہودیوں نے قبلہ اول میں گُھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق بدھ کو 85 سول یہودی آباد کاروں اور دو درجن کے قریب اسرائیلی فوجی افسروں نے مسجد اقصیٰ کے “باب المغاربہ” سے قبلہ اول میں گھس ک مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
بدھ کے روز صبح کے وقت درجنوں یہودی آباد کاروں جن میں یہودی مذہبی اسکولوں اور جامعات کے طلباء بھی شامل تھے نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف میں سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کا قبلہ اول پر دھاووں کا سلسلہ روز کا معمول ہے۔ جمعہ کے سوا ہفتے کے باقی تمام ایام میں صبح اور شام کو یہودی آباد کار قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کے مرتکب ہوتے ہیں۔

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker