Baseerat Online News Portal

’’عظیم قومی تہوار ہے یومِ جمہوریت‘‘

26 جنوری یومِ جمہوریت کے ضمن میں ایک خصوصی پیشکش
محمد عباس دھالیوال.
مالیر کوٹلہ ،پنجاب.
عظیم قومی تہوار ہے یومِ جمہوریت
تاریخ کا اہم باب ہے یومِ جمہوریت
بچپن کے دن جو یاد کراتا ہے ہر سال
دل کا سکوں قرار ہے یومِ جمہوریت
یکسانیت کا سبق پڑھاتا ہے ملک کو
حقوق کا پاسدار ہے یومِ جمہوریت
ہدایات پہ جس کی دیش چل رہا تمام
ایسی رہنمائے کتاب ہے یومِ جمہوریت
اونچ، نیچ کا فرق مٹاتا ہے جو تمام
رہا ووٹ دے ادھیکار ہے یومِ جمہوریت
اہل وطن کو ایک لڑی میں پروئے جو
وہ خوبصورت نظام ہے یومِ جمہوریت
نفرت کا زہر گھلتا دیکھ ملک میں عباس
بے حد ہی شرمشار ہے یومِ جمہوریت
(بصیرت فیچرس)

You might also like