مسلم دنیا

مقبوضہ فلسطین: مکان میں آتش زدگی، دو کم سن بچے جاں بحق، 3 زخمی

فلسطین:۲۶/جنوری(بی این ایس)
مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948ء کے علاقے کفر قاسم میں ایک گھر میں‌جمعہ کی صبح ہونے والی آتش زدگی کے نتیجے میں دو کم سن بھائی جاں‌بحق اور تین افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گھر میں آتش زدگی کا المناک واقعہ جمعہ کو علی الصباح کفر قاسم کے مقام پر پیش آیا۔ حادثے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے۔
گھر میں بھڑک اٹھنے والی آگ کی لپیٹ میں آ کر کم سن دو بچے معاویہ اور رستم صرصور جاں‌بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔ ان کی عمریں تین اور پانچ سال بتائی جاتی ہیں۔
آتش زدگی کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی مگر اس وقت تک دو بچے بری طرح جھلس جانے سے جان کی بازی ہارچکے تھے۔
جھلس کر زخمی ہونے والے بچوں کو شنایدر اور بیلینسن اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker