مسلم دنیا

غزہ اور غرب اردن میں اسرائیلی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید

فلسطین:۲۶/جنوری(بی این ایس)
فلسطین کے علاقوں غرب اردن اور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق مشرقی رفح میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں 25 سالہ ایھاب عطا اللہ حسین عابد شہید اور متعدد شہری زخمی ہوگئے۔ قابض فوج نے فلسطینیوں پر اس وقت گولیاں چلائیں جب وہ غزہ میں ہفتہ وار حق واپسی مظاہروں میں شریک تھے۔
ادھر فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں سلواد کے مقام پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان 17 سالہ ایمن اکرم عثمان حامد شہید ہو گیا۔ سلواد میں فلسطینی شہری جمعہ کی نماز کے بعد یہودی آباد کاری اور اراضی ہتھیانے کے خلاف احتجاج کررہےتھے۔ اس دوران قابض فوج نے مظاہرین پرلاٹھی چارج کیا اور آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker