ہندوستان

مسلمانوں کو اپنی سیاسی حصہ داری کی فکر کرنی چاہیے نہ کہ کسی مخصوص پارٹی کو ہرانے کی : نظر عالم سونو

مدھوبنی:28 جنوری( عنا یت اللہ ندوی/ بی این ایس)  مسلمانوں کو اپنی حکمت عملی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے. انہیں کسی مخصوص پارٹی کے امیدوار کو ہرانے کے لئے مہرا بننے کے بجائے اپنی سیاسی حصہ داری کی فکر کرنی چاہئے یہ باتیں جن ادھیکار پارٹی کے یوا ضلعی صدر مسٹر نظرعالم سونو نے ایک پریس بیان جاری کرکے کہی. مسٹر سونو نے کہا کہ انتخابات ہوتے رہے ہیں اور آئندہ بھی ہوتے رہینگے اسی لئے مسلمانوں کو چاہیئے کہ وہ اپنی نمائندگی جمہوری اداروں میں زیادہ سے زیادہ کریں. اب تک زیادہ تر الیکشن میں مسلمان کسی مخصوص پارٹی کو شکست دینے کے لئے اپنا تن من دھن لگا بیٹھتے ہیں لیکن اس کا نتیجہ آپ کو کیا ملتا ہے کہ آئے دن مسلمانوں کی نمائندگی لوک سبھا.  راج سبھا. اسیمبلی سے لیکر پنچایتی انتخابات میں کم تر ہوتی جارہی ہے پھر بھی ہم اپنی آنکھ پر پٹی باندھ کر کسی مخصوص پارٹی کو جیتانے میں لگ جاتے ہیں. اس کی وجہ بہت سے لوگوں کے ذہن و دماغ میں یہ بات بیٹھ گئی ہے کہ مسلمان اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل اور اپنے حقوق کے لئے نہیں بلکہ کسی دوسرے کے ایجینڈے پر کام کررہے ہیں یہ بات ہمارے لئے بہت ہی خطر ناک ہے. مزید,انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو اپنے حقوق کے لئے لڑائی لڑنے کی اشد ضرورت ہے.اسی لئے ہمیں پنچایت سے لیکر پارلیامینٹ تک اپنی سیاسی نمائندگی بڑھانے کے لئے حکمت عملی سے کام لینا چاہئے. جب تک وہ اپنی حکمت عملی کو تبدیل نہیں کرینگے.اپنے حقوق.اپنی نمائندگی بڑھانے کے ایجینڈے پر کام نہیں کرینگے تب تک صورت حال میں بہتری کی امید نہیں کی جاسکتی. آخر,میں مسٹر سونوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیاں اپنے تنظیموں میں مسلمانوں کو قیادت کی ذمہ داری کیوں نہیں دے رہے ہیں انہیں اپنی پارٹی کی نمائندگی کرنے کا موقع کیوں نہیں دیا جارہا ہے. وہیں کچھ پارٹیاں سیکولر کے نام پر مسلمانوں کو کسی مخصوص پارٹی کا خوف دکھاکر مسلمانوں کے ووٹ کو صرف استعمال کرتے ہیں لیکن جب ٹکٹ دینے کا وقت آتا ہے تو اپنے ہاتھ کو پیچھے کھینچ لیتے ہیں.مسلمانوں کو ایسی پارٹیوں سے تو یہ سوال پوچھنا ہی چاہیئے کہ وقت آنے پر آپ اپنی نظرے کیوں پھیر لیتے ہیں اس کی وجہ کیا ہیں ؟

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker