ہندوستان

ادارہ دعوۃ السنہ مہاراشٹرا کے زیر اہتمام کل ہند بائیسواں مسابقۃ القرآن الکریم یکم و دو مارچ کو

مکمل حفظ قرآن میں شرکت کے لئے مساہم حافظ قرآن کا 15 سال سے کم ہونا لازمی

ممبئی : 29 جنوری (پریس ریلیز)
خدمت قرآن مجید کے لئے مشہور ادارہ دعوۃ السنہ مہاراشٹرا کے زیر اہتمام بائیسواں کل ہند مسابقۃ القرآن الکریم انشاءاللہ یکم و دو مارچ 2019 کو منعقد ہوگا، کل ہند سطح کے اس مسابقۃ القرآن الکریم کا انعقاد ممبئی میں واقع عالیشان حج ہاؤس میں ہوگا، یہ اطلاع ادارہ دعوۃ السنہ مہاراشٹرا کے بانی و صدر مولانا محمد شاہد ناصری حنفی نے اپنے پریس بیان میں دیا، انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی یہ مسابقہ تاریخی ہوگا اور مسابقہ میں شرکت کرنے والے طلبہ عزیز کو گراں قدر انعامات سے نوازا جائے گا، مولانا ناصری نے مسابقہ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس مسابقہ کا آغاز عروس البلاد ممبئی میں اس وقت کیا جب یہاں مسابقۃ القرآن جیسے خیر اور نیکی کے کام سے کوئی واقف نہیں تھا بلکہ یہاں منکرات اور غیر شرعی و غیر اسلامی پروگراموں کا خوب رواج تھا، جیسے کہ مشاعرہ شاعرات وغیرہ، لوگ دل کھول کر اپنی گاڑھی کمائی ان منکرات پر لٹاتے تھے ایسے وقت میں ہم نے اکابر علماء بالخصوص حضرت مولانا قاضی مجاہد الاسلام قاسمی رحمۃ اللہ علیہ، مولانا مجیب اللہ ندوی رحمہ اللہ اور مولانا خالد سیف اللہ رحمانی مدظلہ العالی کے مشورہ سے اس نیک کام کا آغاز کیا اور آج الحمدللہ یہ کامیابی کے ساتھ 21 مسابقوں کا سفر مکمل کرکے بائیسویں مسابقہ کے دور میں داخل ہو چکا ہے جوکہ بڑی کامیابی ہے، ہم اپنی اس کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، مولانا ناصری نے مسابقہ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اس مسابقہ میں شرکت کیلئے کسی مدرسے کا طالب علم ہونا ضروری ہے، اس کی عمر 15 سال سے زائد نہ ہو اور وہ مکمل قرآن مجید کا حافظ ہو ساتھ ہی تجوید کی کوئی اہم کتاب کا پڑھا ہونا بھی ضروری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ایک مدرسہ سے دو طالب علم شرکت کرسکتے ہیں، شرکت کے لئے ادارہ دعوۃ السنہ مہاراشٹرا کی جانب سے جاری کیا گیا شرکت فارم کو پر کرکے 20 فروری تک ہر حال میں جمع کردیں، مولانا ناصری نے اس موقع پر اہل مدارس سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے مدرسوں سے بچوں کو مسابقہ میں شرکت کیلئے تیار کریں اور ان کا فارم پر کرکے جمع کر دیں تاکہ شرکت میں پریشانی نہ ہو، مسابقۃ القرآن الکریم میں شرکت کیلئے فارم حاصل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل نمبرات پر رابطہ کریں.
9224269129
9869965211

ایک تبصرہ

  1. السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    ماشاء اللہ بہت خوب ویب سائٹ ہے
    آج کل ہمارا اپنا میڈیا ہاوس ہونا بہت ضروری ہے
    اللہ کامیابی سے ہمکنار فرمائے۔۔آمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker