ہندوستان

میوات میں جمعیت علماء یوتھ کلب اسکاؤٹ ٹرینگ 15 فروری سے شروع

ہتھین میوات :7/فروری(بی این ایس)
جمیعتہ علماء ہند نے قوم کے نوجوانوں کو ذہنی جسمانی اور نفسیاتی طور پر مضبوط اور مستحکم کرنے کے لیے جمعیتہ یوتھ کلب کا کافی عرصہ سے آغاز کررکھا ہے، اور اس میں نوجوان نسل بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ بھی لے رہی ہے اور اس کے نتائج انتہائی مثبت انداز میں برآمد ہورہے ہیں۔
اسی کڑی کو آگے بڑھاتے ہوئے اسی ماہ 15فروری کو میوات کے قصبہ ترواڑہ میں جمعیت علماء یوتھ کلب اسکاؤٹ ٹریننگ کا کیمپ شروع ہونے جارہاہے۔ جس کا پہلا کیمپ ترواڑہ میں لگے گا نمائندہ اخبار مشرق سے بات کرتے ہوئے
جمعیت علماء ہریانہ پنجاب ہماچل چنڈی گڑھ کے صدر حضرت مولانا یحی کریمی نے کہا کہ جمعیت علماء ہند نوجوانوں کو ذہنی جسمانی و نفسیاتی طور پر تیار کرنا چاہتی ہے کب کس وقت ملک میں ناگہانی کے حالات پیش آجائیں اس لئے جمعیت علماء ہند نے نوجوانوں کو تیار کرنے کا عہد کیا ہے مولانا کریمی نے کہا
جمعیۃ علماء ھند ہی ملک کی وہ واحد جماعت ہے جو ہر طرح کے ملک و ملت کے مسائل کے حل کے لئے پیش پیش رہتی ہے اور ہمیشہ ملک و ملت کے لیے کام کیا ہے ا س لئے اس دینی اور اصلاحی کام میں تربیتی کیمپ میں نوجوانان میوات کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے جمعیت علماء یوتھ کلب اسکاوٹ ٹریننگ کا افتتاح جمعیت علماء ہند کے ناظم تنظیم مولانا حکیم الدین قاسمی کرینگے

Tags

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker