ہندوستان

اشرف العلوم کی تعمیر وترقی میں مولانا زبیر احمد قاسمی کا ناقابل فراموش کردار،برسوں میں ایسی شخصیت پیدا ہوتی ہے

دینی تعلیم وتربیت سینٹر نبی کریم میں تعزیتی نشست کا انعقاد
نئی دہلی 8:؍فروری(بی این ایس)
دینی تعلیم وتربیت سینٹر نبی کریم میں بعد نماز مغرب مشہور عالم دین حضرت مولانا زبیر احمد قاسمی کی وفات پر ایک تعزیتی نشست کا انعقاد کیاگیاجس میں مہمان خصوصی کی حیثت سے شریک مولانا انوار اللہ فلک قاسمی رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے کہاکہ اشرف العلوم کنہواں بہار کا ایک تاریخی اور عظیم ادارہ ہے جس نے علوم اسلامی کی نشرو اشاعت میں قابل ذکر کردار ادا کیا اور اس ادارے کی ترقی میں مولانا زبیر احمد قاسمی کار ول ناقابل فراموش ہے انہوں نے مزید کہاکہ مولانا زبیر احمد قاسمی علمی ،فکری ،فقہی اور تدریسی میدان کے ساتھ انتظامی میدان میں بھی یکتائے روزگار اور بے مثال تھے ۔انہوں نے جو خدمات انجام دی ہے اسے اشرف العلوم کی تاریخ میں ہمیشہ یادر کھاجائے گا ۔سینٹر کے سربراہ حافظ ارمان اشرفی نے کہاکہ مولانا زبیر احمد قاسمی جیسی فقیہ اور عظیم شخصیت صدیوں میں پید ا ہوتی ہے ۔انہوں نے کئی نسلوں کی ذہنی اور تعلیمی تربیت کی ہے ۔ہزار وں کی تعداد میں اپنے شاگرد تیار کئے ہیں جس کی کوئی نظیر نہیں ملتی ہے ۔اس موقع پر قرآن خوانی کا اہتمام کرکے ایصال ثواب بھی کیاگیا تعزیتی اجلاس میں قاری ثناء اللہ رحمانی ،سرفراز عالم ۔قاری توصیف ،خورشید عالم وغیرہ نے بھی شرکت کی ۔

Tags

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker