ہندوستان

جمعیت کے دینی تعلیمی بورڈ کا اجلاس منعقد

ضلع سیتا پور کی تعلیمی صورت حال پہ غور و فکر اور ہر گھر تعلیم کے مشن پہ اراکین عاملہ کی قرارداد منظور

لہر پور, جمعیت علماء ضلع سیتا پور کے دینی تعلیمی بورڈ کے مجلس عاملہ کی میٹنگ قصبہ مدرسہ الجامعۃ الصفہ میں زیر صدارت ڈاکٹر عبد المعید قاسمی نائب صدر جمعیت علماء وسط زون منعقد ہوئی ,
اجلاس کا آغاز تلاوت کلام الہی سے قاری ارقم جامعی نے کیا, اور نعت مبارک عبد الرحمن نے پیش کی,
دینی تعلیمی بورڈ جمعیت علماء ہند کا ایک ذیلی ادارہ ہے اس کا مقصد تمام مسلمانوں کی دینی تعلیم کو لازمی بنانا ہے, بورڈ نے اس سلسلہ میں کل وقتی اور جز وقتی دونوں طرح کے نصاب مرتب کیے ہیں اور طبائع و نفسیات کا خیال رکھتے ہویے کتابیں مرتب کی ہیں؛ تاکہ بچے پڑھنے میں بھی دلچسپی لیں,
بورڈ کے مقاصد میں عصری تعلیم گاہوں میں زیر تعلیم بچوں کے ساتھ پسماندہ اقوام و دیہات کے بچے کی دینی تعلیم کا نظم کرنا ترجیحی طور پر شامل ہے, مذکورہ بالا خیالات کا اظہار دینی بورڈ کے ضلع صدر مفتی ہلال احمد قاسمی نے کیا ، انہوں نے بورڈ کی گائیڈ لائن کو اراکین عاملہ کے سامنے پیش کرتے ہوئے ضلع کی تعلیمی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لے کر رپورٹ تیار کرکے مکاتب و جز وقتی تعلیم گاہ کے قیام پہ بھی زور دیا,
مدرسہ تعلیمی بورڈ کے نائب صدر مولانا محمد ریحان قاسمی نے کہا کہ انہوں نے سدھولی و اطراف میں دینی تعلیمی سروے کراکے تعلیم کے سلسلہ کو جاری کیا ہے, انہوں نے کہا اس سلسلہ میں ہمیں اخلاص, اعتماد, اور فعالیت کا مظاہرہ کرنا ہوگا, اور دشواریوں کے سامنا کرتے ہوئے ہمیں دینی تعلیمی مشن کو پورے ضلع میں منظم طور پہ پہونچانا ہوگا, دینی تعلیمی بورڈ جمعیت علماء ضلع سیتا پور کے جنرل سکرٹری مولانا محمد فاروق قاسمی نے سابق کاروائی پیش کی,
دینی تعلیمی بورڈ جمعیت علماء ضلع سیتا پور کے اراکین عاملہ کی میٹنگ میں مندرجہ ذیل قراردادیں منظور ہوئیں , تحصیل و بلاک کے ساتھ مواضعات و وارڈس کمیٹی تشکیل دینا, ضلع سیتا پور کا تعلیمی سروے اور آئندہ ماہ تعلیمی بیداری مہم کے سلسلہ میں عوامی بیداری کارواں نکالنے پہ غور و خوض کیا گیا,
دینی تعلیمی بورڈ جمعیت علماء ضلع سیتا پور کے اراکین مجلس عاملہ منعقدہ مدرسہ الجامعۃ الصفۃ لہر پور میں ضلع بھر سے بورڈ کے اراکین مجلس عاملہ نے شرکت,
دینی بورڈ جمعیت علماء سیتا پورکی صدارت کر رہے مولانا عبد المعید قاسمی نائب صدر جمعیت علماء وسط زون نے کہا کہ جمعیت علماء بورڈ کے تمام اراکین کے تعاون کے لیے ہمیشہ تیار ہے بورڈ جمعیت علماء سیتا پور کے ماتحت ہی ہے اس میں جمعیت علماء کے ان افراد کو ہی منتخب کیا گیا ہے جو تعلیمی اعتبار سے متحرک ہیں اور نیے افراد کو بورڈ کی نمائندگی اس لیے بھی دی گئی ہے؛ تاکہ جمعیت علماء کی قیادت کو ہمہ جہت شعبوں میں پروان چڑھایا جا سکے, مولانا عبد المعید قاسمی نے مزید کہا کہ جمعیت علماء کثیر الجہات میدانوں میں مختلف خدمات انجام دے رہی ہے اراکین جمعیت بورڈ کی ہر طریقہ سے تعاون و مدد کرنے کے لیے مستعد ہے
اجلاس کی نظامت جمعیت علماء لہر پور کے سکرٹری اعجاز احمد ندوی نے کی، اس موقع پر حافظ علی محمد, مولوی لیاقت,, مولانا, احترام قاسمی, حافظ سفیان, مولانا عبد المتین قاسمی, مولانا نوشاد قاسمی, مولانا سراج صالح قاسمی, مولانا محمد افختار قاسمی, مولانا جاوید مظاہری, حافظ عتیق بہٹہ, حافظ رئیس احمد تمبور, حافظ رفعت خان ,حافظ عبد اللطیف, مولانا نصر اللہ خان قاسمی, مفتی محمد فضیل قاسمی ,مولانامونس,حافظ فہیرہ,حافظ ایوب اور دیگر سماجی اور تعلمی شخصیات موجود رہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker