ہندوستان

یوتھ امپاور منٹ ایند اسپورٹس محکمہ کیلئے بجٹ میں ریاستی حکومت نے خصوصی اعلانات کئے

بیدر:9؍فروری(بی این ایس)
جناب محمد رحیم خان ریاستی وزیر برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ اسپورٹس نے بتایا کہ چیف منسٹر کرناٹک مسٹر ایچ ڈی کمار سوامی نے سال2019-20کے پیش کردہ بجٹ میں یوتھ امپاور منٹ اینڈ اسپورٹس محکمہ کیلئے نئی اسکیمات کا اعلان کیا ہے ۔جس میں بیدر‘ یادگیر‘بلاری‘ چکبالا پور‘اور مڈکیری میں نئے اسپورٹس ہاسٹل کا قیام عمل میں لایا جائے گاجس کیلئے بجٹ میں12.5کروڑ روپیے مُختص کئے گئے ہیں ۔رائچور‘ گلبرگہ‘ ہاویری‘ منگلور‘چکمگلور‘منڈیا ‘چامراج نگر‘ ہاسن اور دھارواڑ اضلاع میں لڑکیوں کیلئے اسپورٹس ہاسٹلس قائم کئے جائیں گے جس کیلئے 15کروڑ روپیے مُختص کئے گئے ہیں ۔بیدر‘ منڈیا‘ٹمکور‘اور ہاسن کے کھیل میدانوں میں کھیل کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے4کروڑ روپیے مُختص کئے گئے ہیں ۔اسپورٹس ہاسٹل کے کھلاڑیوں کو اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا کے طرز پر کھانے کا بھتہ جاری کرنے کیلئے6کرور روپیے مُختص کئے گئے ہیں ۔جنرل تمیا اڈوینچر اکاڈیمی کی جانب سے ریاست میں10اڈوینچر اسپورٹس فیسٹول کے انعقادکیلئے بجٹ میں 2کروڑ روپیے مُختص کئے گئے ہیں ۔’’منی اولمپکس گیمز2019‘‘جو13سے15سال کی عمر کے لڑکے اور لڑکیوں کیلئے انعقاد کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔***

Tags

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker