ہندوستان

امارت شرعیہ کے اجلاس سے پروفیسر شکیل قاسمی کا خطاب

مدہوبنی:10/فروری(بی این ایس)
امارت شرعیہ بہارو اڑیسہ جھارکھنڈ کے زیر اہتمام مفکر اسلام حضرت مولانا محمد ولی رحمانی صاحب کی صدارت میں مدرسہ فلاح المسلمین مدھوبنی میں منعقد عظیم الشان اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر مولانا شکیل احمد قاسمی پٹنہ، چیرمین فاران انٹرنیشنل فائونڈیشن انڈیا نے فرمایا کہ تعمیر ملت کے لئے منظم کوشش کی جائے ، مسلک کو عمل کے لئے تو اختیار کیا جائے لیکن اختلافات سے بچنا چاہئے ، مسلمانوں کے درمیان سے کیس اور مقدمات کو ختم ہونا چاہئے ۔ ہم اپنے اداروں کے نظام تعلیم کو مزید نفع بخش بنائیں ، سماج میں کی جانے والی فضول خرچیوں پر قابو پائیں ، خواتین کی تعلیم و تربیت پر ہر لحاظ سے نظر رکھی جائے ۔
مولانا قاسمی جن کا وطن عشورہ ،بسفی، مدھوبنی ہے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سماج اور عوام سے روبرو ہو کر ان کے مسائل و مشکلات سے واقف ہونے کے لئے امارت شرعیہ کی یہ کوشش قابل قدر ہے ۔ اس سے نمائندگان کی تربیت ہوگی، عوام کے اندر اعتماد پیدا ہو گا ۔ اس موقعہ پر انہوں نے امارت کی شاندار تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے اور امارت سے اپنے قدیم تعلق کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میرے بڑے بھائی جان حضرت مولانا مفتی محمد صدر عالم صاحب رحمتہ اللہ علیہ عرصہ دراز تک امارت شرعیہ کے صدر مفتی تھے ۔

Tags

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker