ہندوستان

بزم امیدفردا کی جانب سے کار کلا گورنمنٹ اردو ہائرپرائمری اسکول اڈپی میں اردو تربیتی کلاس کے اختتام پر ایک امتحان کا انعقاد

بیدر:10؍فروری(بی این ایس)
بزم امیدفردا کی جانب سے کار کلا گورنمنٹ اردو ہائرپرائمری اسکول اڈپی میں اردو تربیتی کلاس کے اختتام پر ایک امتحان کا انعقاد کیا گیا تھا۔اس امتحان کے لیے بزم امید فردا کی ٹیم نے اسکول پہنچ کر بچوں سے راست تبادلہ خیال کیا۔امتحان کے بعد ایک اختتامیہ جلسہ کابھی کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔’’بزم امید فردا‘‘کی ابتدا اردو زبان و ادب کے فروغ اور نئی نسل کو اردو زبان و ادب سے روشناس کرانے کے مقاصد سے کی گئی تھی۔اسی مقاصد کے پیش نظر بزم امید فردا کے اراکین پچھلے کئی ماہ سے مختلف جگہوں پر رضاکارانہ طور پرایسے طلبا کو اردو زبا ں کی تعلیم دے رہے ہیں۔جو اردو مدرسہ میں تو پڑھتے ہیں لیکن اردو زبان سے واقف نہیں ہیں۔بزم نے اس سلسلہ میں پہلی کامیابی ضلع اڈپی کے شہر کارکلاگورنمنٹ ہائر پرائمری اسکول میں حاصل کی۔شہر کار کلا کے گورنمنٹ اسکول میں بزم امید فردا کی جانب سے پچھلے آٹھ ماہ سے اردو تریبتی کلاسس چلائی جارہی تھیں۔اس خصوص میں’’بزم امید فردا‘‘ کے رکن مزمل ایاز خاں صاحب کی محنت قابل ستایش و قابل تقلید ہے۔موصوف نے مذکورہ مدرسہ میں رضاکارانہ طور پر ان بچوں کو اردو کی تعلیم دی۔جن کی مادری زبان ملیالی ہے۔یہ طلبا اردو زبان سے بالکل بھی نا آشنا تھے لیکن محترم مزمل ایاز خاں ،محترمہ سائرااورمحترم اسعدکرناٹکی کی کاوشوں سے آج یہ طلبا نہ صرف اردو زبان پڑھ رہے ہیںبلکہ اردو زبان میںلکھنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔ اسی تربیتی کلاسس کے اختتام پر مذکورہ اسکول میں بچوں کے لیے املا نویسی اور مضمون نویسی کا امتحان رکھا گیا تھا۔جس میں سبھی بچوں نے خوشی خوشی حصہ لیا ۔محترم مزمل ایاز خاں (رکن بز م امید فردا) کی اس مختصر عرصے کی کاوش سے بچے اردو زبان سے واقف ہوئے ۔اس ضمن میں محترم سمیع اللہ صاحب (ہیڈماسٹر گورنمنٹ اسکول کارکلا)کی صدارت میںایک جلسہ کا انعقاد کیا گیا ۔محترم اسعد کرناٹکی بطور مہمان خصوصی شریک جلسہ رہے۔جلسہ کے انعقاد کا مقصد بچوں کی اردو دانی سے دیگر اساتذہ کو واقف کرانا اور بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔اس جلسہ میں بچوں نے نہ صرف اردو زبان سے اپنی دلچسپی ظاہر کی بلکہ مختلف موضوعات پر اردو میں اپنے اپنے مضامین بھی پیش کیے۔بچوں کی اس کامیابی پرمہمان خصوصی اسعد کرناٹکی نے بے پناہ مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بزم کی جانب سے اس طرح کی تربیتی کلاسس کا اہتمام کرنا ایک کامیاب تجربہ رہا،اور بزم کے ارکین مزمل ایاز خاں اورمحترمہ سائرا کی محنتوں کو سراہا۔ محترم سمیع اللہ صاحب نے اپنے صدارتی کلمات میں بزم اور بچوں کی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے تربیتی کلاسس مختلف جگہوں پر چلائے جائیںگے۔اس جلسہ کی کاروائی مزمل ایاز خاں نے بخوبی نبھائی اور محترمہ کوسومہ کنڑا ٹیچر کے شکریہ پر جلسہ کا اختتام ہوا۔مزمل ایاز خاں اور اسعد کرناٹکی کی اس کامیابی کے لیے بزم کے سرپرست سید عرفان اللہ قادری اور ڈاکٹر عائشہ فرحین اوردیگر اراکین بزم نے دلی مبارکبادپیش کی۔٭٭٭

Tags

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker