مسلم دنیا

جنوری کے دوران فلسطینیوں کے 686 مزاحمتی حملے

رملہ:10/فروری(بی این ایس)
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس میں جنوری 2019ء کے دوران فلسطینیون کے 686 مزاحمتی حملے ریکارڈ کیے گئے۔ گذشتہ سال جنوری کی نسبت فلسطینیوں کے مزاحمتی حملوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ جنوری 2019ء کے دوران فلسطینیوں کی طرف سے غاصب صہیونیوں پر 686 مزاحمتی حملے کیےگئے۔ ان میں 19 صہیونی زخمی ہوئے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید اور 269 زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں‌کی طرف سے فائرنگ کے 5، چاقو کے 4، دیسی ساختہ دستی بموں کے 13، پٹرول بموں کے 33 واقعات رونما ہوئے جبکہ غرب اردن اور القدس میں فلسطینیوں‌کی طرف سے غاصب صہیونیوں پر 540 بار سنگ باری کی گئی۔ یہودی آباد کاروں کی طرف سے فلسطینیوں پر حملوں کی 62 کوششیں کی گئیں جب کہ فلسطینیوں کی طرف سے یہودی ریاستی دہشت گردی کے خلاف 29 احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
مجموعی طورپر غرب اردن، بیت لحم اور رام اللہ میں کل مزاحمتی کارروائیوں کے 54 فی صد واقعات رونما ہوئے۔
الخلیل اور قلقیلیہ میں 83، نابلس میں 63، جنین میں 47، سفلیت میں 16 مزاحمت واقعات رونما ہوئے۔

Tags

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker