ہندوستان

خود اعتمادی کبھی بھی کامیابی کے دروازے کھول دیتی ہے : مولانا ارشد فیضی

مولانا غفران ساجد قاسمی اور مفتی محمد نافع عارفی کو بصیرت ٹیم کی مبارکباد

جالے :11/فروری ( پریس ریلیز )

یہ ایک سچ ہے کہ جب انسان مکمل خود اعتمادی کے ساتھ عملی زندگی میں آگے بڑھتا ہے تو راستے کی ساری دشواریاں اور رکاوٹیں سرجھکائے ہوئے کامیابی کو اس کے قدموں میں لا کر ڈال دیتی ہے میں سمجھتا ہوں کہ موقر تربیتی درسگاہ المعہد العالی الاسلامی حیدر آباد کے زیر اہتمام منعقد دو روزہ تربیتی پروگرام کے دوران بصیرت آن لائن جیسے موقر صحافتی ادارہ کی دو اہم شخصیت مولانا غفران ساجد قاسمی چیف ایڈیٹر بصیرت لان لائن اور مولانا نافع عارفی ناظم معہد الولی الاسلامی ہرسنگھ پور کو ان کے اہم علمی تصنیفی اور صحافتی خدمات کے اعتراف میں فقیہ العصر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کے ہاتھوں ” نشان امتیاز ” اور ” توصیفی سند ” سے نوازا جانا اسی حقیقت کی عملی تصویر ہے یہ باتیں اسلامک مشن اسکول جالے کے ڈائریکٹر اور پیام انسانیت ٹرسٹ کے صدر مولانا ارشد فیضی قاسمی نے اپنے ایک بیان میں کہیں قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کل ان دونوں شخصیتوں کو حیدرآباد کی سرزمین پر اعزاز سے نوازا گیا جس پر بصیرت آن لائن کے ایڈیٹر مولانا مظفر احسن رحمانی،بیورو چیف مولانا نازش ہما قاسمی ،مینیجنگ ڈائریکٹر مولانا خان افسر قاسمی،ایگزیکٹو ایڈیٹر مولانا مفتی عمر عابدین قاسمی مدنی، جوائنٹ ایڈیٹر مولانا محمد ارشد فیضی قاسمی،جامعہ فاطمۃ الزھراء ململ مدھوبنی کے ناظم مولانا فاتح اقبال ندوی،بہار نمائندہ محمد رفیع ساگر،منیجنگ ایڈیٹر قاری شہاب الدین صدیقی اور مولانا مفتی عامر مظہری سمیت بصیرت ٹیم کے جملہ ارکان نے خوشی ومسرت کا اظہار کرتے ہوئے نہ صرف انہیں مبارکباد پیش کی ہے بلکہ انہوں نے اسے اس ٹیم کی طویل جد وجہد اور ان کی مشترکہ قربانیوں کا نتیجہ قرار دیا ہے مولانا ارشد فیضی قاسمی نے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ بصیرت ٹیم کے میر کارواں مولانا غفران ساجد قاسمی اور معہد الولی الاسلامی ہر سنگھ پور کے ناظم مولانا نافع عارفی کو اعزاز سے سرفراز کیا جانا فقیہ العصر کی دور اندیشی اور نوجوان نسل کے تئیں ان کی دردمندی کی علامت ہے انہوں نے کہا کہ آج بصیرت ٹیم کے لئے بے حد خوشی کا موقع ہے کہ اس کی ٹیم کے دو اہم رکن اپنی اہم خدمات کے اعتراف میں فقیہ العصر کے ہاتھوں اعزاز سے نوازے گئے ہیں میں سمجھتا ہوں کہ اس اعزاز کا ملنا اس ٹیم کے افراد کو حوصلے کے ساتھ آگے بڑھنے اور بڑھتے چلے جانے کا موقع فراہم کرے گا انہوں نے کہا کہ صحافت کی دنیا میں بصیرت کی نہ صرف اپنی ایک پہچان ہے بلکہ اس میدان میں اس نے اپنے لئے جو جگہ بنائی ہے وہ اس ٹیم کی کی اجتماعیت،ٹھوس منصوبندی،غیر جانب دارانہ صحافت اور بدلتے حالات پر تیکھی نظر رکھنے کا نتیجہ ہے مولانا فیضی نے کہا پچھلے چند سالوں میں بصیرت کے پلیٹ فارم سے مولانا غفران ساجد نے جو اہم خدمات انجام دیئے ہیں اور جس طرح مولانا نافع عارفی نے نصابی کتابوں کی ترتیب سے مختلف عنوانات پر کتابچے لکھنے تک کے اپنے سفر میں اپنی بے مثال قلمی صلاحیت کے جو جوہر بکھیرے ہیں وہ نئی نسل کے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں اور یہی نہیں مجھے یہ لگتا ہے کہ انہوں نے اپنے اب تک کے علمی سفر میں جس طرح کی خود اعتمادی کا مظاہرہ کیا ہے اس کی مثالیں بہت کم ملتی ہیں ۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker