ہندوستان

گھریلوجھگڑوں کوخوش اسلوبی سےحل کرنے پرقاضی فیاض صاحب کو مولاناخالدسیف اللہ رحمانی کے ہاتھوں ایوارڈسے نوازاگیا

ممبئی12/فروری(بی این ایس)
آل انڈیامسلم پرسنل لابورڈکی طرف سے ناگپاڑہ ممبئی میں قائم دارالقضاء کے قاضی جناب مولانامفتی محمدفیاض عالم قاسمی کو گزشتہ اتوار(١۰/فروری ٢۰١۹ء)کو المعہدالعالی اسلامی حیدرآبادکی طرف سے گھریلوجھگڑوں کو خوش اسلوبی سے حل کرنے پرمومنٹواورتوصیفی سندسے نوازاگیا،یہ ایوارڈعالمی شہرت یافتہ عالم دین،مسلم پرسنل لابورڈکے سکریٹری اورالمعہدالعالی الاسلامی کے ناظم فقیہ العصرحضرت مولاناخالدسیف اللہ رحمانی دامت برکاتہم کے ہاتھوں فضلائے معہدکے دوروزہ تربیتی پروگرام میں دیاگیا۔مولانارحمانی نے خودہی قاضی موصوف کاتعارف کرتے ہوئے کہاکہ انھوں نے قلیل مدت میں خوش اسلوبی کے ساتھ سینکڑوں گھریلوجھگڑوں کوحل کیاہے،نیزان کے فیصلے بھی قرآن وسنت کے مطابق اورشریعت کے مزاج سے ہم آہنگ ہوتے ہیں،نیزبورڈ کے دارالقضاؤں میں سب سےزیادہ مقدمات ان ہی کے پاس دائرہوتے ہیں۔ مزید برآں انھوں نے مسلم پرسنل لاءسکھانے کے لیے محاضرات کاایک سلسلہ بھی شروع کیاہےجو بہت ہی کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ مولانانے مزید کہاکہ ان کی خدمات پر ہمیں اطمینان ہے،اس لیےانھیں یہ ایوارڈدیاجارہاہے۔ توصیفی سندمیں لکھاگیاہے کہ اداروں کی پہچان خشت وسنگ کی دیواروں اورپرشکوہ عمارتوں سے نہیں ہوتی، بلکہ ان کے افراد سے ہوتی ہے،جو ان کی آغوش میں پرورش پاکرمیدان عمل میں نکلتے ہیں،اورکارہائے نمایاں انجام دیتے ہیں،اللہ کاشکرہے کہ المعہدالعالی الاسلامی حیدرآباداس جہت سے خوش نصیب ہے کہ تعلیمی وتربیتی سفرکی قلیل مدت کےباوجود اس کےفرزندان تعلیم وتدریس، بحث وتحقیق، دعوتِ اسلام، افتاء وقضاء،الٹرانک وپرنٹ میڈیا اورتصنیف وتالیف کے میدانوں میں بہترخدمات انجام دےرہے ہیں اوران سے بہترتوقعات وابستہ ہیں۔ان ہی فضلاء میں ایک قاضی محمدفیاض عالم قاسمی سلمہ بارک اللہ فی حیاتہ وخدماتہ ہیں،قضاء کے میدان میں ان کی خدمات امیدافزاہیں،اعتراف اورتحسین کےطورپرعزیزی سلمہ کوسندتوصیف پیش کی جاتی ہے،دعاء ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو علم دین، دعوت اوردفاع اسلام کی مزیدخدمت کی توفیق عطافرمائے۔وصلی اللہ علی خیرخلقہ محمدوعلیٰ آلہ وصحبہ اجمعین۔(خالدسیف اللہ رحمانی)۔جب کہ مومنٹو(نشان امتیاز)میں یہ شعردرج ہے:
ہزارچشمہ ترے سنگ راہ سے پھوٹے خودی میں ڈوب کے ضرب کلیم پیداکر۔
قاضی محمدفیاض عالم قاسمی نےنم آنکھوں سےاپنے استاذمحترم حضرت مولاناخالدسیف اللہ رحمانی کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ یہ حضرت الاستاذکی مہربانی اوران کی ذرہ نوازی ہے کہ انھوں نے ان کی حوصلہ افزائی فرمائی، نیزقاضی صاحب نے دارالقضاء ناگپاڑہ ممبئی کے ذمہ داروں جناب مولانامحموددریاآبادی، مولانارشیداحمدندوی، جناب سلیم موٹروالا،جناب سہیل عشقے وغیرہم کابھی شکریہ اداکیاجنھوں نے انھیں قضاء کے میدان میں خدمت کرنےکازرین موقعہ عنایت کیا۔

Tags

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker