ہندوستان

ڈپٹی رجسٹرار عاطف ربانی پر ہوئے قاتلانہ حملے کے خلاف بھاکپا مالے و انصاف منچ نے نکالا احتجاجی مارچ

مظفرپور 12فروری (پریس ریلیز ) مافیہ وغنڈہ طاقتوں کے اجارہ داری پہ قدغن نہ لگانے کا نتیجہ ہے ڈپٹی رجسٹرار عاطف ربانی پر قاتلانہ حملہ یہ حملہ نہیں بلکہ عاطف ربانی کی ماب لنچنگ کرنے  کوشش تھی چندہ  تو فقط ایک بہانہ ہے چونکہ رجسٹرار عاطف ربانی تو قبل ہی میں گیسٹ ہاؤس کے اندر چندہ دے چکے تھے.

واضح ہو کہ جب سے نئے رجسٹرار نے ذمہ داری سنبھالی ہے تب سے وہ یونیورسٹی کو صحیح پٹری پر لانے کے لئے انتھک جدوجہد کر رہے ہیں جس کا نتیجہ ہے کہ مقامی ٹھیکیداروں کو ٹھکیداری نہیں مل پا رہا ہے طلباء کے رزلٹ کو پینڈنگ میں ڈال کر جو لاکھوں کا کھیل چل رہا تھا اس کو روکنے کی کوشش رجسٹرار کی جانب سے کی جا رہی ہے ایسے میں مافیاؤں کی نیند اڑی  ہوئی ہے اگر ڈپٹی رجسٹرار پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کو فوری طور پر گرفتار نہیں کیا جاتا ہے تو مستقبل میں رجسٹرار سمیت کئی اعلی افسران پر حملے ہوں گے غنڈہ طاقتوں کا حوصلہ ساتویں آسمان پر چلاجائےگا مذکورہ خیالات کا اظہار بھاکپامالے و انصاف منچ کے متحدہ بینر تلے منعقدہ احتجاجی مارچ کی قیادت کر رہےسورج  کمار سنگھ نے کہی.

مارچ میں شامل دوسرے لیڈران نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ یونیورسٹی انتظامیہ کو فوری طور پر یونیورسٹی میں تعلیمی ماحول بنانے کی کوشش کرنی چاہیے اس یونیورسٹی کو چھوڑ کر طلبہ دوسرے یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے کے لیے مجبور ہیں اس طرح کے حادثات یونیورسٹی کو بدنام  کرتی ہے اس لئے یونیورسٹی کے تمام اساتذہ افسران  وطلبہ جماعتوں کو متحدہ طور پر سڑک پر اتر کر ان حملہ آوروں کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے یہ حملہ آور طاقتیں خطرناک طاقت کی طرح تمام انصاف پسندوں کو ننگل جانے کی کوشش کریں گی.

احتجاجی مارچ میں انصاف منچ کے ضلعی صدر فہد زماں، جنرل سیکریٹری ظفراعظم، ریاستی رکن آفتاب عالم، مالے کے  ریاستی کمیٹی کے رکن شتروگھن سہنی، اسلم رحمانی،  مسلمس یونائیٹڈ فرنٹ کے ریاستی صدر جاوید قیصر، حکیم اجمل صاحب ،تنویر اختر ہمایوں، محمد اسرار ،محمدرضوان، محمد امتیاز ،محمد احتشام، انسو  کے ضلعی صدر راہول سنگھ، مفتی عرفان صاحب ،محمد مطلوب الرحمٰن، محمد تابش قمر، حیدر نظامی، راجا، محمد اعجاز، انجینئر ریاض خان، اعظم حسین ،ستیم کمار سنگھ ،راجو بھائی،چنٹو بھائی،عارف ،سجاد،وغیرہم بھی شامل تھے واضح ہو کہ 9فروری کو سرسوتی پوجا کے نام پر جبرا چندہ وصولی کرنے والے پی جی اول کے طلبہ نے بہار یونیورسٹی کے ڈپٹی رجسٹرار عاطف ربانی پر قاتلانہ حملہ کیاتھا لیکن ابھی تک ملزم طلبہ کےخلاف انتظامیہ نے کوئی کاروائی نہیں کی ہے.

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker