ہندوستان

دہلی ہوٹل آتشزدگی : پل بھر میں 17 افراد ہلاک

مہلوکین کے اہل خانہ کو 5-5 لاکھ معاوضہ

نئی دہلی:12فروری(بی این ایس)  دہلی میں منگل کی صبح دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا، جب ۱۷؍ لوگ نیند کی آغوش سے ابدی نیند میں سماگئے ۔تازہ ترین موصولہ اطلاع کے مطابق دہلی کے قرول باغ واقع ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے حادثہ میں 17 لوگوں کی موت ہو گئی اور کئی زخمی بھی ہو ئے۔ذرائع کے مطابق شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آتشزدگی کا حادثہ پیش آیا ہے۔دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے بتایا کہ دہلی حکومت نے قرول باغ آتشزدگی حادثہ کی مجسٹریٹ سے تفتیش کا حکم دے دیا ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے قرول باغ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی حادثہ میں ہلاک شدگان کے لواحقین کو پانچ -پانچ لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔

پولیس حکام کے مطابق آگ قرول باغ میں گرودوارہ روڈ پر واقع ’آرپیت پیلس‘ میں لگی ہے ۔ فائر بریگیڈ محکمہ کے ایک سینئر حکام نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع صبح چار بج کر 35 منٹ پر ملی اور فوری طور پرفائر بریگیڈ کی 24 گاڑیوں موقع پر بھیجی گئیں ۔ دہلی پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ حادثہ میں 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو رام منوہر لوہیا ہسپتال سمیت تین د یگر اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔ ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ 13 لاشیں رام منوہر لوہیا ہسپتال میں ہیں۔ واضح ہو کہ ہلاک شدگان میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ کے وائرل ویڈیو میں دو لوگ جان بچانے کے لئے جلتی ہوئی عمارت کی چوتھی منزل سے کود تے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

عینی شاہدین کے مطابق سب سے زیادہ موت کمرہ میں دھواںدھرنے کی وجہ سے دم گھٹ کر ہوئی ۔ گیلری لکڑی کی تھی ، جس کے باعث آگ تیزی سے پھیل گئی ۔فائر بریگیڈ کے ایک حکام نے کہا کہ اینٹی فائر آلات دستیاب ہوئے ہیں جن سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کمرہ میں پھنسے لوگوں نے آگ بجھا کر وہاں سے نکلنے کی کوشش کی ہوگی۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور دہلی کے چیف وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے منگل کو دارالحکومت کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے کی وجہ سے ہوئی 17 لوگوں کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے جائے حادثہ کا دورہ کرکے ہلاک شدگان کے لواحقین سے تعزیت پیش کرتے ہوئے انہیں 5-5لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا بھی اعلان کیا ہے ۔ ایل جی اینل بیجل بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا ۔مودی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ :’دہلی کے قرول باغ میںآتشزدگی سے ہلاکت پر بے حد ’دکھی‘ ہوں۔ہلاک شدگان کے خاندانوں کے تئیں اپنی تعزیت ظاہر کرتا ہوں‘ ۔ واضح ہو کہ آرپت پیلس کے حادثہ میں زخمی افراد کا علاج رام منوہر لوہیا اسپتال میں چل رہا ہے ، جب کہ ۱۷؍ افراد موقع پر آگ میں جھلس کر ہلاک ہوگئے ، علاوہ ازیں ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker