ہندوستان

ہندوستانی فضائیہ کے طیاروں نے سرحد پار کرکے دہشت گردوں کے کیمپ تباہ کئے

پاکستانی فوج نے اس حملے کی تصدیق کی ہے

نئی دہلی، 26 فروری (بصیرت نیوز سروس / یواین آئی) پلوامہ حملہ کے ٹھیک 12 دن بعد ہندوستانی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے سرحد پار کرکے پاکستان کے مقبوضہ کشمیر میں واقع دہشت گردوں کے کیمپوں پر آج علی الصبح بھاری بمباری کی جس میں کئی دہشت گرد کیمپ مکمل طور پرنیست و نابود ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ایئر فورس کے 10 سے 12 مراج لڑاکا طیاروں نے صبح ساڑھے تین بجے مظفر آباد، بالاكوٹ اور چكوٹي جیسے علاقوں میں بھاری بمباری کی جس میں پلوامہ حملے کی ذمہ داری لینے والے دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے کئی کیمپ مکمل طورپر زمین دوز ہو گئے۔ اس کارروائی میں بڑی تعداد میں دہشت گردوں کے مارے جانے کی بھی بات کہی جا رہی ہے۔
پاکستانی فوج نے اس حملے کی تصدیق کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستانی فضائیہ کے طیارے اس کے قبضہ والے کشمیر میں گھس گئے تھے لیکن ان کو بھگادیا گیا.

ایک تبصرہ

  1. اب اگر ایرانی بھی اپنے اوپر کئے گئے حملے کے عوض بلوچستان میں موجود دہشت گردوں کے کیمپوں پر بمباری کرے تو پاکستان کا شکوہ کرنے کا کوئی حق ہوگا؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker