ہندوستان

ونگ کمانڈر ابھینندن کو واپس لانے کی کوشش جاری:وی کے سنگھ

نئی دہلی،28فروری(بصیرت نیوز سروس / یواین آئی)خارجی امور کے وزیر مملکت جنرل (ریٹائرڈ)وی کے سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ فضائیہ کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھینندن کوپاکستان کے قبضے سے ’صحیح سلامت ‘واپس لانے کی کوشش جاری ہے۔
مسٹر سنگھ نے ایک ٹویٹ کرکے کہا’’امتحان کی اس گھڑی میں پورا ملک ایک ہوکر ان کے(ونگ کمانڈر ابھینندن)اور ان کے خاندان کے ساتھ کھڑا ہے۔ہماری کوشش جاری ہے اور ہمیں امیدہے کہ جنیوا معاہدے کےتحت بہادر پائلٹ جلد ہی گھر واپس آئیں گے۔‘‘
جموں وکشمیر کےسابق وزیراعلی عمر عبداللہ نے بھی ٹویٹ کرکے فضائیہ کے پائلٹ کے ساتھ کھڑے ہونے کی بات کہی۔انہوں نے کہا’’میں اس مشکل گھڑی میں ونگ کمانڈر ابھینندن کے خاندان ،دوستوں اور ساتھ کام کرنے والوں کے ساتھ ہوں۔میں دعا کرتاہوں کہ وہ جلد اور محفوظ اپنے گھر واپس آئے،جہاں ان کے گھروالے بے صبری سے ان کا انتظار کررہے ہیں۔‘‘
فلم’اڑی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے وکی کوشل نے ایک سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر لکھا’’میں ونگ کمانڈر ابھینندن کی بہادری اور گورو کو نمن کرتا ہوں اور ان کی صحیح سلامت واپسی کی دعا کرتا ہوں۔‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker