ہندوستان

اسکوٹی سوار طالبہ کی سڑک حادثے میں موت، دوسری زخمی

این ایچ 57 پر کھڑے ٹرک سے ٹکرائی اسکوٹی، زخمی طالبہ کی ماں کی ایک دن پہلے زچگی کے دوران ہوئی تھی موت، کٹھلیا گاؤں میں مچا کہرام

جالے/دربھنگہ : 28 فروری (رفیع ساگر / بیورو چیف بہار) سمری تھانہ علاقہ کے دربھنگہ۔مظفرپور این ایچ 57 فورلین شاہراہ پر کنسی اینٹ بھٹہ کے قریب جمعرات کی صبح ایک تیز رفتار اسکوٹی ٹرک سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوگئی۔ اس واقعہ میں بی اے کی طالبہ 22 سالہ فوزیہ پروین موقع پر ہی ہلاک ہوگئی جبکہ میٹرک کا امتحان دینے جا رہی دوسری طالبہ شدید طور پر زخمی ہے۔دونوں سنگھواڑہ تھانہ کے کٹھلیا گاوں کی رہنے والی تھی۔تعجب خیز امر یہ ہے کہ زخمی 18 سالہ حنا پروین کی والدہ کی موت 1 دن قبل ہی بدھ کو زچگی کے دوران ہوگئی تھی۔مہلوکہ فوزیہ پروین محمد شوکت علی عرف پھول بابو کی لڑکی تھی جو کہ ملت کالج دربھنگہ سے بی اے کر رہی تھی۔وہیں زخمی حنا پروین محمد اشفاق کی لڑکی ہے جسے شدید چوٹیں آئی ہیں اور پاوں ٹوٹ گیا ہے۔ وہ میٹرک کا امتحان دینے کے لئے جالان کالج سنٹر پر جا رہی تھی۔تبھی این ایچ پر کنسی اینٹ بھٹہ کے قریب کھڑے ٹرک سے اسکوٹی جا ٹکرائی اور حادثے کا شکار ہوگئی۔اس واقعہ میں فوزیہ کی موت ہوگئی جبکہ زخمی حنا کا علاج دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال میں چل رہا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فوزیہ اپنی اسکوٹی پر لیکر حنا کو میٹرک کا امتحان دلوانے دربھنگہ جا رہی تھی صبح 8 بجے کے قریب حادثہ پیش آیا۔سمری تھانہ کے جمعدار ہنس کمار نے مہلوکہ کی لاش کا دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال میں پوسٹ مارٹم کرایا ہے۔تھانہ انچارج دھیرج کمار نے بتایا کہ اس ضمن میں ایف آئی آر درج کر تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔حادثے کی شکار اسکوٹی کو ضبط کر لیا گیا ہے۔جیسے ہی اس دردناک واقعہ کی اطلاع کٹھلیا پہنچی کہرام مچ گیا۔اس واقعہ پر دہلی پبلک اسکول کٹاسہ کے ڈائریکٹر ایم ایس کریمی اور پیکس صدر احتشام رضوی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔مہلوکہ فوزیہ کے والد شوکت علی سعودیہ میں مزدوری کرتے ہیں ۔وہ 2 بھائی اور 2 بہن میں سب سے چھوٹی بہن تھی۔بڑی بہن کی شادی ہوچکی ہے۔اس کی ماں کا رورو کر برا حال بنا ہوا ہے۔فوزیہ انسانی ہمدردی میں ماں کی موت سے نڈھال ہوئی حنا پروین کو میٹرک کا امتحان دلوانے کے لئے اپنی بائیک سے لے جا رہی تھی۔لیکن دونوں راستے میں ہی حادثے کا شکار ہوگئی۔اپنی سہیلی اور ماں کو کھوکر حنا کا برا حال بن گیا ہے۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker