ہندوستان

وزیراعظم کا کام ملک کے اقتدار اعلیٰ کی حفاظت کرنا ہے، بوتھ مضبوط کرنا نہیں : سندھیا

یہ وقت سیاست کا نہیں؛ بلکہ ملک کے بہادر جوانوں اور ملک کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے

نئی دہلی ، یکم مارچ (بصیرت نیوز سروس /یو ایجنسی ) کانگریس کے مغربی اترپردیش کے انچارج جیوترآدتیہ سندھیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ حیرت کی بات ہے کہ جب ہمارا ونگ کمانڈر پاکستان کے قبضہ میں تھا اور ملک کا ہر شہری اس کی بحفاظت واپسی کا انتظار کررہا تھا تو وزیراعظم بھارتیہ جنتاپارٹی کے کارکنوں کو بوتھ سطح پر مضبوط کرنے میں مصروف تھے۔
مسٹر سندھیا نے جمعہ کو یہاں انڈیا ٹوڈے کے ایک پروگرام میں کہاکہ پلوامہ میں پاکستانی دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے حملے کے بعد سے ہندستان اور پاکستان کے مابین کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور اس کی وجہ سے فطری طورپر ملک کو متحد رہنے کی ضرورت ہے۔ کانگریس کے ساتھ ساتھ پورا ملک دہشت گردی کے معاملہ پر حکومت کے ساتھ کھڑا ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایک ونگ کمانڈر کے پاکستان کے قبضہ میں ہونے کے بعد ملک میں غم کا ماحول تھا اور پاکستان کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر کانگریس نے بھی احمد آباد میں ہونے والی اپنی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ ٹال دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ ملک کے بہادر جوانوں اور ملک کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker