مسلم دنیا

غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے

غزہ :3/مارچ(بی این ایس)
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے رات گئے دو مقامات پرفضائی حملے کئے تاہم ان حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔ مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اسرائیلی جنگی طیاروں نے وسطی اور جنوبی غزہ میں فلسطینی مزاحمتی مراکز کو نشانہ بنایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وسطی غزہ میں المغازی پناہ گزین کیمپ میں ایک مزاحمتی مرکز پر بمباری کی گئی تاہم اس بمباری میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
ادھراسرائیلی فوجی ترجمان افیخائی ادرعی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنگی طیاروں نے غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے مراکز پربمباری کی۔ یہ حملہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے آتش گیر گیسی غبارے یہودی کالونیوں پر پھینکے کے جواب میں کیا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کےمطابق اسرائیل کے ایک ڈرون طیارے نے جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں ایک فیلڈ مرکز پر بمباری کی تاہم اس بم باری کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker