مسلم دنیا

پاکستان میں مسعود اظہر کے رشتہ داروں سمیت 44 افراد زیر حراست

اسلام آباد، 5 مارچ (بصیرت نیوز سروس / یو این آئی) حکومت پاکستان نے دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر کے دو رشتہ داروں مفتی عبد الرؤف اور حماد اظہر سمیت 44 لوگوں کو منگل کے روز احتیاطا حراست میں لے لیا۔
پاکستانی وزارت داخلہ میں وزیر مملکت شہریار آفریدی اور داخلہ سکریٹری اعظم سلیمان خان نے پریس کانفرنس میں اس کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ مسعود اظہر کے بھائی بتائے جانے والے حماد اظہر اور ایک اور رشتہ دار مفتی عبد الرؤف سمیت 44 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
وزارت کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق قومی ایکشن پلان لاگو کرنے کے مقصد سے ایک اعلی سطح کی میٹنگ منعقد کی گئی۔ قومی سلامتی کمیٹی میں کیےگئے فیصلے کے مطابق اس طرح کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker