مسلم دنیا

عراق : فوجی مہم میں داعش کے چھ دہشت گرد ہلاک

بغداد، 09 مارچ (ژنہوا) عراق کے مشرقی دیالی صوبے میں سکیورٹی کی جانب سے دو ہفتوں تک چلا ئی گئی ایک مہم میں داعش (آئی ایس) کے چھ دہشت گرد مارے گئے ۔
ایک صوبائی افسر نے جمعہ کو یہ اطلاع دی ۔ اس فوجی مہم میں داعش کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے۔ دیالی صوبائی کونسل کی سیکورٹی کمیٹی کے سربراہ صادق الحسینی نے کہا’’حد الوقف علاقے میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا پتہ لگانے کے لئے بڑے پیمانے پر فوجی مہم چلائی گئی‘‘۔اس مہم میں فوج، ریپڈ رسپانس کی صوبائی پولیس اور نیم سکیورٹی فورس نے بھی حصہ لیا۔ سکیورٹی فورسز نے داعش کے دہشت گردوں کی جانب سے سڑک کے کنارے نصب کئے گئے 20 بموں کو بھی ناکارہ بنایا ۔
عراق میں سکیورٹی فورسز کی طرف سے 2017 میں داعش کے تقریبا خاتمے کے بعد سکیورٹی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker