جہان بصیرتنوائے خلق

روشنی لائی ہے منزل سے بہت دور مجھے!

مکرمی!

عصر حاضر کا سب سے بڑا فتنہ سائنس کے حیرت انگیز انکشافات ہیں ان انکشافات نے جہاں دنیا کے لئے ہزاروں اور لاکھوں راحت کی چیزیں پیدا کیں وہیں انسان کے دل و دماغ میں ایک نہ ختم ہونے والی چبھن بھی پیدا کردی مشینوں کی بھاگ دوڑ فضائے آسمانی میں اڑتے طیارے سمندر کی گہرائیوں کی خبر لانے والے آلات دیئے جو انسان کو انسانی زندگی کا عزیز سرمایہ “قلب کا سکون ” دینے سے عاجز و درماندہ ہیں، روشنیوں کے اس دور میں حالت یہ ہے کہ قدم قدم پر خطرات کے اڈے ہیں آج عالی شان بلڈنگ اجڑے دلوں کا مسکن ہے شاندار حکومت اندرونی سازشوں کا شکار ہے رہبر رہزن کا لبادہ اوڑھے ہوئے ہے بے خدا تہذیب نے انسانیت کی گاڑی کو دلدل میں لا کھڑا کردیا ہے ایک ایسے چوراہے پر جس کی کوئی منزل نہیں ایک ایسی اندھی بہری مشین جو نہ روح رکھتی ہے نہ دل نہ عقیدہ نہ ہی ضمیر اس نے زندگی سے ایمانی روح اور ایمانی حلاوت سلب کرلی ہے عقیدہ کی گہرائی اور دل کا سکون چھین لیا ہے

بھلا ! جو تہذیب دنیا میں راحت نہ دے پائی وہ آخرت میں کیا سکون پہنچا سکے گی حیرت ہے کہ ہم روح جیسی بلند و برتر چیز کو مادہ جیسی کمتر چیز کے ذریعہ خوش کرنا چاہتے ہیں

مولانا آزاد رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں ” ایوان ومحل نہ ہوتوکسی درخت کےسائے سےکام لےلیں دیباو مخمل کافرش نہ ملےتو سبزہ خودرو کے فرش پر جابیٹھیں اگر برقی روشنی کےکنول میسر نہیں توآسمان کی قندیلوں کو کون بجھاسکتا ہے اگر دنیا کی ساری مصنوعی خوشنمائیاں اوجھل ہو گئی ہیں توہوجائیں صبح اب بھی ہر روز مسکرائے گی چاندنی اب بھی ہمیشہ جلوہ فروشیاں کرے گی لیکن اگر دل زندہ پہلو میں نہ رہے تو خدارا بتلائیے اس کا بدل کہاں ڈھونڈ یں اس کی خالی جگہ بھرنے کے لئے کس چولھے کے انگارے کام دیں.

دراصل وہ باتیں جن سے دل کے نگر میں اصلاح کا نور فروزاں اور دل کو سکون اور چین نصیب ہو سکتا ہے وہ ہے خدا کا خوف اور خدا کی ھدایت کی پیروی یہ وہ پائیدار اور مستحکم بنیاد ہے جس پر چل کر انسان اپنی زندگی کو سنوار سکتا ہے اور سکون سے دامنِ مراد بھر سکتا ہے انسان جتنا مذہب اور خدا پرستی سے دور ہوتا چلا جائے گا سکون سے اتناہی محروم رہے گا –

مفتی فہیم الدین رحمانی قاسمی

خادم التدريس والافتاء مدرسہ عربیہ ھدایت الاسلام انعام وہار سبھا پور دہلی

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker